کتے کا بچہ

کتے کا بچہ
@@@@
ہم میاں بیوی نے کتے کا بچہ پالا ہوا ہے ۔
اسے بہترین اے کلاس کے “ پیٹ ہوٹل “  میں چھوڑ کر اکٹھے سفر  پر ایک دو بار گئے تو
واپس لینے جب  بھی گئے تو سانس پھولے  خوشی سے اچھل کر سینے سے آلگتا تھا۔
پھر ہلکان ہو  کر خوشی سے نیم بے ہوش جاتا  تھا۔
ہوٹل والی خدمتگار خواتین بتاتی تھیں کہ کھانا نہیں کھاتا  تھا اور ساری ساری رات رورو کر اس کی آواز بیٹھ جاتی ہے۔
اب ہم اکٹھے سفر ہی نہیں کرتے کہ بے زبان پال ہی لیا ہے تو اسے تکلیف میں کیوں مبتلا کریں ۔
اب بھی میں اگر چند دن کیلئے کہیں چلا جاؤں تو اس نے رونا شروع ہو جانا ہوتا ہے۔
بیگم کہیں جائے تو اسے کوئی خاص پرواہ نہیں ہوتی 😁😊
یہاں کتے چوری بھی ہو جاتے ہیں
اور میرے تاڑو جیسا تو ہر دوسرے چور کی نظر میں ہوتا ہے۔
بعض لوگ جو کتے سے نفرت کرتے ہیں وہ کتے کی پسندیدہ کھانے کی اشیاء میں زہر ملا کر ادھر ادھر پھینک جاتے ہیں ۔
جو کہ غیر تربیت یافتہ کتے کھا کرمر جاتے ہیں ۔
اپنے تاڑو کی تربیت اس کی یاددہانی کیلئے کرتا رہتاہوں ۔
لیکن صاحب !!
کتا ہے ۔
بے زبان ہے
کوئی زہر بھی دے سکتا ہے
چوری بھی کرسکتا ہے
جبڑے بھی رکھتا ہے۔
کسی کو کاٹ بھی سکتا ہے !!
تو صاحب!!
نظر کتے پر بھی میں شیر کی ہی رکھتا ہوں ۔
ہر حال میں کسی قسم کی بھی افسوس ناک صورتحال میں پہلی ذمہ داری تو میری ہی بنتی ہے
کہ
کتے کا بچہ میرا ہے۔
صاحب !!
آپ انسان کا بچہ جنم دینے کا باعث بنتے ہیں !
انسان کا بچہ پالنے کی ذمہ داری بھی آپ کی بنتی ہے۔
مجھے نہیں معلوم !!
میں مدری و پدری جذبے سے نا آشنا ہوں !
لیکن
مجھے اپنے کتے کے بچے سے بے انتہا محبت ہے۔
صاحب ۔۔۔۔۔۔
آپ اپنےمعصوم بچوں کو کیسے “ کھلا” چھوڑ دیتے ہیں ؟
گورے  یورپی اور امریکی معلوم ہے کیا کرتے ہیں؟
آپ جیسے غیر ذمہ دار ماں باپ سے بچے چھین کر “ دارالامان”میں جمع کر لیتے ہیں۔


کتے کا بچہ کتے کا بچہ Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 9:10 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.