تان پَو پَو

تان پَو پَو (ککروندا)
پیلے رنگ کا ایک عام سا پھول عموماً موسمِ بہار میں کھلتا ہے، جب پھول پک کر تیار ہوتا ہے تو اس کے دانے ایک خوبصورت سے "گولے" کی شکل اختیا ر کر جاتے ہیں۔تیز ہوا کا جھونکا اس گولے کو اڑاتا ہے تو یہ گولا فضا میں بکھر جاتا ہے۔
بکھر ہوئے گولے میں سے "بیچ" نکل کر فضا میں دلفریب سے انداز میں اڑنا شروع ہو جاتے ہیں، ہم بچپن میں ان فضا میں اڑتے "دانوں" کو "چھاتہ بردار فوجی" کہتے تھے۔
بعض اوقات ہم اس گولے کو پودے سے توڑ کر پھونک مار کر اڑاتے تھے، اپنے "چھاتہ بردار فوجیوں" کی لمبی اڑان دیکھ کر خوش ہوتے تھے او ر ایک معصومانہ سا فخر محسوس کیا کرتے تھے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے یہ "تان پوپو" کیا ہے؟
تان پوپو جاپانی میں اسی ککروندا کے پھول کو کہتے ہیں۔عام سا پھول ہونے کی وجہ سے اسے یہاں بھی کو ئی "روما نوی" قسم کی اہمیت نہیں دی جاتی۔راستےکے آس پاس اگا ہوا ایک پھول لیکن خوش نما ہونے کی وجہ سے جاپانی اسے پسند کرتے ہیں۔
جاپانی ایک حساس دل والی قوم ہے۔ صنف نازک کے اعضا پر ان کی شاعری نہیں ہوتی ان کی شاعری بھی ان کے احساسات ،محسوسات پر ہی ہوتی ہے۔
مختلف دھنوں اور مختلف انداز کی "تان پَو پَو" پر کی گئی شاعری سے جاپانیوں نے گانے تخلیق کئے ہوئے ہیں جو کہ نرسری کے بچے اپنی موسیقی کی کلاسز میں گاتے رہتے ہیں۔
بچوں کی گانے کی معصوم آواز میں ہمیں اپنا بچپن یاد آتا ہے ۔ہمیں اس "تان پوپو" سے رومانیت کا احساس ہوتا ہے۔اب مجھے بھی نہیں معلوم کہ یہ کیسی رومانیت ہے :D
آج چند معصوم سے بچے "تان پو پو" کا گانا گاتے ہوئے سکول سے گھر واپس جارہے تھے ۔
میں کچھ لمحات ان معصوم بچوں کے گانے کے سحر میں جکڑ ساگیا،اپنا آپ ہلکا پھلکا محسوس ہوا اور ایسا لگا جیسے میں "چھاتہ بردار فوجی" ہوں اور فضا میں اڑان کر رہا ہوں۔
بچوں کی سکول سے واپسی ،زندگی کی تلخیوں ،جھنجھٹوں ، رنجشوں، نفرتوں، سے پاک معصومیت، معصوم آواز میں گانا ، سب کا مل کر گھر کی طرف واپسی کا سفر اور مستقبل میں ماضی کی دلپذیر ،نرم گرم پیاری پیاری یادیں بناتے ہوئے۔
ہمیں ہمارا "معصوم" سا ماضی یاد آگیا جو شاید صرف چند لمحات کا ہی تھا۔ پھر ہم تھے اور زندگی نے ہمیں پیچھے مڑ کر دیکھنے کی فرصت نہ دی۔۔۔۔۔۔
نوٹ ؛- اس کے پتے سلاد کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں، میں کھاتا رہتا ہوں اور کئی بار اس کا ساگ بھی بنا کر کھا چکا ہوں۔۔
لیکن خیال رکھئے گا، میں جو کھاتا ہوں وہ اپنے کھیت میں کاشت کیا ہوا "تان پَو پَو" ہوتا ہے۔۔راستےپر اُگے ہوئے کا کیا معلوم کہ "تاڑو" نے چلتے چلتے ایک ٹانگ اٹھا دی ہو :D
Dandilion_plant

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

Taraxacum_sect__Ruderalia_MHNT

117
تان پَو پَو تان پَو پَو Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 8:03 AM Rating: 5

3 تبصرے:

عمیر کہا...

"لیکن خیال رکھئے گا، میں جو کھاتا ہوں وہ اپنے کھیت میں کاشت کیا ہوا “تان پَو پَو” ہوتا ہے۔۔راستےپر اُگے ہوئے کا کیا معلوم کہ “تاڑو” نے چلتے چلتے ایک ٹانگ اٹھا دی ہو "
اعلیٰ ۔۔۔۔۔۔۔۔ :-)

محمد سعد کہا...

آپ کے اپنے کھیت میں تاڑو کو جانے کی اجازت نہیں ہے کیا؟ :lol:

محمد سعد کہا...

خوبصورت تحریر ہے۔ چھاتہ بردار فوجی کے سحر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.