مدد ،مدد ، لگے دم چلے غم

یونان سے معظم علی مسلمان بھائی کی نہایت درد بھری اپیل سوشل نیٹ ورک پر گردش کر رہی ہے۔سوچا ان کو تسلی دے دی جائے۔ہم کچھ مدد امداد نہیں کر سکتے تو کم ازکم تسلی کے چند الفاظ تو کہہ سکتے ہیں۔،معظم علی صاحب کی اپیل اور میرا ہمدردی نامہ بھی شائع کر رہا ہوں۔امید ہے آپ بھی کچھ ہمدردی کے الفاظ کہنا نہیں بھولیں گے۔

یونان جہاں بہت سارے مسلمان روزگار کے سلسلے میں موجود ہیں لیکن بگڑتی ہوئی معشیت اور تعصب کی وجہ سے وہاں مسلمان آجکل بہت بری حالت میں ہیں، ہر طرح سے ان کی بے عزتی کی جارہی ہے،ان کو تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔گزشتہ رات کو ایک مسجد پر حملہ کیا گیا اور مسجد کو نقصان پہونچایا گیا۔یونان میں پاکستانی سفارت خانہ اس سلسلے میں نہ ہی کوئی مدد فراہم کر رہا ہے اور نہ ہی کوئی ایکشن لے رہا ہے۔پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ اس خبر کو میڈیا کے توسط سے ارباب اختیار تک پہونچائیں اور اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کریں جو پردیس میں پریشانی کا شکار ہیں۔
معظم علی

یونان میں مقیم پیارے مسلمان بھائی مودبانہ گذارش ہے۔اپنی مدد آپ کے تحت جیئیں!!

پاکستان مین بھی بے روزگاری انتہا پر ہے۔مسلمانوں اور اسلام کی تضحیک سرعام کی جاتی ہے۔

مساجد  میں مسلمان اور ملا بھی آئے دن مارے جاتے ہیں خود کش حملہ آور مسجد کے ساتھ مسلمان بھی اڑا دیتا ہے۔

اسلام کے نام پر جلسے جلوس نکال کر جینا حرام کیا جاتا ہے۔ ایک کنجر خانہ ختم ہوتا ہے تو دوسرا سٹارٹ ہو جاتا ہے۔

دوسرا چل رہا ہوتا ہے تو تیسرا پورے زور و شور سے شروع ہو جاتا ہے۔

جس طرح آپ ذلیل و خوار ہو رہے ہو اسی طرح سارے پاکستان کے مسلمان ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، اور ہر مسلمان دوسرے مسلمان کو حسب ضرورت ذلیل خوار کرنے کا اپنا حصہ فریضہ سمجھ کر ڈال رہا ہے۔آپ تو خوش نصیب ہو کہ چٹے کافروں کے ہاتھوں ذلت اٹھا رہے ہو۔ جنت آپ کیلئے گارنٹی کے ساتھ پکی ہے۔

آپ کیوں کہ "باہر" ہوتے ہو اس لئے برائے مہربانی پاکستان زرمبادلہ بھیجنا مت بھولئے گا،آخر آپ اپنے پیارے گھر والوں کیلئے "باہر " تشریف لے گئے ہو!

پیارے گھر والوں کی تکالیف کو مت بھولئے گا!!!

ہاں آپ کو بتا دوں ،کہ ہمارے محلے کی جو مسجد تھی ،اس پر بدعتی مشرک گمراہ لوگوں کا قبضہ ہو گیا ہے !! اس لئے ہم نئی مسجد بنا رہے ہیں۔

برائے مہربانی نئی مسجد کیلئے چندہ بھیجنا مت بھولئے گا۔

مجھے حیرت ہوئی کہ آپ تعصب کی وجہ سے دکھی ہو رہے ہیں، بھائی ہم میں سے تعصب ختم ہو  گیا تو  ہمیں کون پاکستانی سمجھے گا؟
میں آپ کی مدد کو ایک عدد لشکر ضرور روانہ کرتا لیکن آپ نے بتایا ہی نہیں کہ آپ ،پنجابی ؟ پٹھان ؟ سندھی؟ بلوچی؟ مہاجر؟ کون سے پاکستانی مسلمان ہو؟
ویسے میں بتا دوں میں ہزارے کا ہوں اور مجھے صوبہ ھزارہ ہر حال میں بنانا ہے۔ صوبہ ھزارہ بنے گا  نہیں تو تحت یا تختہ ہو کر رہے گا۔

والسلام آپ کا پیارا پاکستانی مسلمان بھائی
مدد ،مدد ، لگے دم چلے غم مدد ،مدد ، لگے دم چلے غم Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 10:44 PM Rating: 5

7 تبصرے:

dohra hai کہا...

آپ کی بات سے میں سو فیصیدی اِتفاق کرتا ہوں آپ نے مشورہ ہی نہیں دیا بلکہ بہت نیکی کا کام کیا ہے اپنے یونانی مُسلمان پاکِستانی بھائیوں کو حقیقیت حال سے آگا کرکے

ali کہا...

سبحان اللہ
دل کر رہا ہے ہاتھ چوم لوں لیکن ایک تو آپ سامنے نہیں دوسرا پٹھانوں کے ہمسائے ہیں لہذا رہنے دیں

افتخار راجہ کہا...

یہ تو نری چھترمارنے والی بات ہوگئی، آپ نے تو دل ہی توڑ دیا پیر جی، بقول شاعر، مر کےبھی چین نہ پایا تو کدھر جائین گے ہم۔ پاکستان میں تو واقعی یہی صورت حال ہے، بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

ظہیر اشرف کہا...

اینا غصہ وی کیی بادشاہو !

انکل ٹام کہا...

اونی چاں یہ تو آپ نے بکھیے ادھیڑ دیے

عمران اقبال کہا...

یاسر بھائی۔۔۔ آپ کا اوپر لکھا گیا نوٹ انتہائی حقیقی اور تکلیف دہ ہے۔۔۔ قسم سے پڑھ کر بڑا دکھ ہوا۔۔۔ لیکن کیا کریں، لکھا بھی آپ نے سچ ہی ہے۔۔۔

خاور کھوکھر کہا...

یونان والے مجبور نے تو شکوہ کیا ہے کہ ایمبیسی بات نہیں سنتی
یہاں پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں کو ‘‘ایمبیسی ‘‘ نصیب ہی نہیں ہے تو شکوہ کس کا کریں
بار والوں کے پاس بھڑاس نکالنے کے لئے ایمبیسی تو ہے

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.