بادل

خشک سالی میں چرندو پرند گھاس پوس جنگلی جھاڑیاں تک پریشان ہوتی ہیں۔
انسان کی کیا اوقات کہ پانی کے بغیر رہ سکے۔
نگاہیں آسماں کیطرف ہی اٹھتی ہیں۔
کہ یا رب العزت اپنی رحمت برسا ہی دے۔
ہر جاندار چرند و پرند آسمان پر بادل کی تلاش میں نگاہیں اٹھاتا ہے۔
ایسے حالات میں بادل طوفانی ہی آتے ہیں۔
آتے ہیں چھا جاتے ہیں،
گرجتے ہیں برستے ہیں۔
کچھ کو سیراب کرتے ہیں ۔
کچھ کو بیزار کرتے ہیں۔
جو بیزار ہوتے ہیں ۔
وہ سب سے پہلے چلچلاتی دھوپ میں آسمان پر بادل تلاش کرتے ہیں۔
بعض انسان بھی طوفانی بادلوں کی طرح ہی ہوتے ہیں۔
آتے ہیں ، چھا جاتے ہیں، گرجتے ہیں برستے ہیں۔اور چلے جاتے ہیں۔
دور تک آسمان ہی باقی رہتاہے۔ایک بہت بڑا خلا۔
ڈھونڈو تو نگاہیں تھک کر واپس آجائیں۔

جیسے  طوفانی بادل برسنے کے بعد یاد رہتے ہیں
اسی طرح ایسے انسان بھی یاد رہتے ہیں۔
لیکن بادلوں کی یادیں اس انسان کی یادوں کیطرح تڑپاتی نہیں۔
واہ عنیقہ جی میلے میں رہیں تو میلہ آپ سے تھا۔
میلے سے گئیں تو میلہ لوٹ کر چلی گئیں!
ہم تو ایسی جنگلی جھاڑیاں ہیں ۔
  جنہیں آپ نےمیلے میں  سوچنے کی تحریک دی۔
اور میلہ لوٹنے کے بعد رونے پہ مجبور کیا۔


 
بادل بادل Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 1:17 PM Rating: 5

5 تبصرے:

قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور!! کہا...

[...] بادل مشابہ موضوعات: ایملین پجٹ امریکہ کی آزادی میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے، بعض خواتین نے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں جب کہ کچھ ایسی خواتین تھیں جن کی جاسوسی ... مزید پڑھیں الزبتھ وین لیو الزبتھ وین لیو 25 اکتوبر 1818ء میں پیدا ہوئی، وہ ایک ذہین، محنتی اور با ہمت جاسوس تھی، وہ جان وین لیو کی بیٹی تھی جو ایک کاروباری آدمی ... مزید پڑھیں بیلی بائیڈ حسین، ذہین، اور چالاک امریکی جاسوسہ بیلی بائیڈ (Belle Boyd) نے اتحادی قوتوں کے خلاف زبردست جاسوسی کردار ادا کیا، وہ امریکی پہاڑی علاقے کے درمیان گھری ہوئی خوبصورت وادی ... مزید پڑھیں مس اسٹیفن بابا دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے جاسوس اپنے وطن کے لیے فراض انجام دیتے وقت جان کی بازی لگا دینے سے بھی گریز نہیں کرتے، تاہم ان میں ... مزید پڑھیں قرآن اور اسرائیلیات یہودیات سے قرآن کا اقتباس نئی-پرانی بحث ہے جو انیسویں صدی سے آج تک زیرِ بحث قضیہ ہے (1) درحقیقت یہ " شک " اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ ... مزید پڑھیں میں احمق ہوں ایک اقتصادی ماہر کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے ان سے پوچھا کہ: آپ اپنا بجٹ کس طرح تقسیم کرتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ 40% خوراک ... مزید پڑھیں ایملی جیگر ایملی جیگر (Emily Geiger) کم عمر امریکی جاسوس تھی جس نے 18 سال کی عمر میں اتحادی فوجوں کے خلاف جاسوسی شروع کی، فوج سے محبت اس کے خون میں ... مزید پڑھیں آپ کی مرضی ہے – کیچڑ دیکھیں یا ستارے کلے منٹ سٹون کہتے ہیں کہ لوگوں میں معمولی فرق ہوتا ہے لیکن یہ معمولی فرق بہت بڑا فرق پیدا کردیتا ہے، یہ معمولی فرق رویے کا فرق ہے، اور ... مزید پڑھیں ماروسا ڈیسٹریلز جنگ عظیم اول کے اختتام پر فرانسیسی انٹیلی جینس نے کئی خواتین کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے ہلاک کیا، ایک ... مزید پڑھیں سٹیلا ریمنگٹن برطانیہ جسے ترقی یافتہ ممالک میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے اس لحاظ سے ہمیشہ دنیا کی توجہ کا مرکز رہا ہے کہ وہاں لوگوں کو زندگی گزارنے کے مساوی ... مزید پڑھیں ایملین پجٹ الزبتھ وین لیو بیلی بائیڈ مس اسٹیفن بابا قرآن اور اسرائیلیات میں احمق ہوں ایملی جیگر آپ کی مرضی ہے – کیچڑ دیکھیں یا ماروسا ڈیسٹریلز سٹیلا ریمنگٹن [...]

شعیب سعید شوبی کہا...

اب کون ان کے جیسے انوکھے اور بولڈ سوالات کیا کرے گا؟ کون تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے لائے گا؟ ان کے نظریات سے لاکھ اختلافات کے باجود ان جیسی علمی گفتگو اب کون کرے گا؟ حقیقت میں اب فیس بک پر اردو کمیونٹی کے علمی مباحثوں کی رونق مانند پڑ جائے گی۔ فیس بک پر لاگ ان ہونے کے بعد ان کی کمی واضح محسوس ہو رہی ہے۔
اللہ کریم ان کے درجات بلند کرے۔ ان کی فیملی کو یہ سانحہ برداشت کرنے کا حوصلہ نصیب کرے! آمین!

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کہا...

اللہ تعالٰی۔انہیں جوار رحمت میں جگہ دے ۔ اور ان کی صاحبزادی اور لواحقین کو اس اچانک صدمے پہ صبر جمیل عطا کرے۔

شاہو کہا...

سب سے پہلے جب یہ خبر ملی تو جھٹکا لگا
اب کچھ دن کے بعد دوسرے خیالات آئے
کاش کوئی بارہ سنگھے کی بھی خبر لے

تصميم المواقع کہا...

بہت اچھی سائٹ ہے اور بہت اچھے کالم اور نیوز پیش کرتے ہیں خوش رہیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.