معصوم مسلمانوں قتل عام

اگر یہی خبر کچھ اس طرح شائع کر دی جائے تو کیا حرج ہوتا ہے؟ معصوم انسانوں کا بے رحمانہ قتل۔ 


میرے خیال میں جب ہم عالمی برداری میں بیچارے مسلمانو ں کا قتل کہہ کر اپنا کیس پیش فرماتے ہیں تو غیر مسلم دل میں کہتے ہوں گے اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلمانو ں کا قتل ہو رہا ہے؟


ہم سمجھ رہے انسان قتل کئے جارہے ہیں!!۔


مسلمان اگر پہلے ہی اپنے آپ کو دوسرے انسانو ں سے مختلف اور افضل دکھانا شروع کردے گا تو اپنے آپ کو مظلوم کیسے "ثابت" کرے گا؟


عراق میں مسلمانوں کا قتل عام


افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام
میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام
بھارت  میں کبھی کبھی موڈ بن جانے پر مسلمانوں کا قتل عام
امریکہ کا ڈرون حملوں سے مسلمانوں کا قتل عام
مجاہدین کے ہاتھو ں خود کش حملے میں
مسلمانوں کا  قتل عام
ریموٹ کنٹرول سے مسلمانوں کا قتل عام


 گلگت میں مسلمانوں کا قتل عام


پیشاور میں مسلمانوں کا قتل عام


قبائلی علاقوں میں مسلمانوں کا قتل عام


بلوچستان میں مسلمانوں کا قتل عام


کوئٹہ میں مسلمانوں کا قتل عام


کراچی میں مسلمانوں کا قتل عام
مہاجر مسلمانوں کا قتل عام
غیر مہاجر مسلمانوں کا قتل عام


گلی محلے میں مسلمانوں کا قتل عام
نواسہ رسولﷺ کے قتل کے غم منانے پر مسلمانوں کا قتل عام
نواسہ رسول ﷺ کے قتل کا غم نا منانے پر مسلمانوں کا قتل عام
منافقین و گستاخین کے ہاتھو ں مسلمانوں کا قتل عام


چودہ سو سال پہلے کی خلافت کے پنگے پر مسلمانوں کا قتل عام


گلی نمبر ایک کے مسلمانوں کا قتل عام
آج گلی نمبر دس کے  مسلمانوں کا قتل عام ہو گیا۔
بھائی کے ہاتھوں جائداد کے تنازعہ پر  مسلمان  بھائی کا قتل


قبضہ گروپ کے ہاتھو مسلمانوں کا قتل عام
اسلامی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کو گم کر دینے کا ظلم عام
کمسن بچوں کا جنسی زیادتی کے بعد قتل
مسلمان خواتین کا اغوا  اور
اجتماعی زیادتی کے بعد
قتل عام
اور ہاں!!!!!!!!!!!!!
یہ رہ گئے تھے!!!!!!!!!!!!۔

معصوم مسلمانوں قتل عام معصوم مسلمانوں قتل عام Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 8:47 AM Rating: 5

5 تبصرے:

شعیب صفدر کہا...

اگر دہشت گرد کے ساتھ مسلم دہشت کرد کا لفظ استعمال ہو سکتا ہے تو مرنے والا مسلمان کیوں نہیں کہلا سکتا؟؟

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کہا...

لکھنے والے شاید اس لئیے لفظ “مسلمانوں“ لکھتے ہیں ۔ کہ شاید اسی طرح “مسلمان“ غیرت کھائیں۔ اور مسلمان ¨ہی “مسلمانوں“ کا قتل و عام بند کردیں۔ اور مسلمان کان کھولیں کہ ہر طرف صرف مسلمانوں کا ہی قتِل عم کیوں ہورہا ہے؟۔ اب یہ الگ موضوع کہ مسلمان آنکھیں بجائے خود انکھیں کھولنے کے اور اپنے دشمنان کو پہچاننے کے ۔ آپس ہی میں ایک دوسرے کا گلا کاٹ رہے ہیں۔ اور سمجھتے ہیں سیدھے جنت جائیں اور دشمنوں کے عزائم مضبوط کر رہے ہیں۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

کیوں نہیں جناب
ظالم بھی مسلمان ہے اور مظلوم مسلمان ہے۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

گوندل صاحب
بجا فرمایا۔

ali کہا...

وہی ہمارا فیورٹ شعر والی بات ہوئی نہ کہ
یعنی سب عشق کے مارے ایک سے ہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.