ٹیگیاں اردو بلاگستان دیاں

خیر ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا ،کہ اردو بلاگستان میں کوئی ٹیگو ٹیگی سلسلہ بھی ہوتا تھا، پہلے حجاب نے ٹیگا تو حجاب کے بلاگ پر ہی جوابات دے کر گلو خلاصی کروا لی،  لیکن راجہ جی نے بھی ٹیگ دیا، اب پوسٹ میں جواب نا دینا خلاف ادب محسوس ہوا۔ راجہ جی کا کہنا ہے ،کہ ہمیں سرفہرست انہوں نےٹیگا ہے، لیکن ہمیں تو اپنا نام پائے فہرست ہی نظر آیا۔


تو جوابات حاضر ہیں-


ء 2012میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟


کرنے کو بہت کچھ ہے،بس ایک دو بیروزگاروں کیلئے روزگار کا بندوبست کردیا تو بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ 


2012 میں کس واقعے کا انتظار ہے؟


جو بھی ہو ،اچھا ہی ہو۔۔بے شک اللہ ہی بڑا بادشاہ ہے


2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
کامیابی کے علاوہ کچھ ملا ہی نہیں۔۔۔الحمد اللہ


۔ 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
کوئی نہیں، سب اچھا ۔۔۔۔۔۔۔الحمد اللہ 


2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟
ہمیشہ کوشش ہوتی ہے،فضولیات سے بچو، لیکن کافی مشکل ہے جی۔۔شدت سے احساس ہواکہ میں فضول سا ہی بندہ ہوں،اپنے اندر کے شر کا احساس ہوا کہ اول غصہ آتا ہی نہیں غصہ آجائے تو بےرحم جانور ہو جاتا ہوں۔


سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں ،جیسے ہر صبح محسوس کرتا ہوں۔بچپن میں تو کبھی پتہ بھی نہیں ہوتا تھا،کہ نیا سال بھی ہوتا ہے۔


کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
کپڑے سینا سیکھنا چاھتا ہوں۔۔۔۔سویٹر بننا سیکھنا چاہتا ہوں کہہ دیا تو گھر والی نے سلائیاں اور اون کا گولا ہاتھ میں پکڑا دینا ہے۔


میں آگے ٹیگنا چاہوں گا۔۔۔۔


ہر دلعزیزدلچسپ بلاگر ڈفر جو کہ واحد اردو بلاگ کے ایوارڈ یافتہ(یار فرحان دانش؟!!!!!!!!) ہیں۔۔


اور ایک  ہمارے پسندیدہ بلاگر علی حسان ان کی تعلیم بالغاں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔


اور اپنے بزرگوار  بلاگر افتخار اجمل بھوپال صاحب۔


 سعد بھائی جن کی پرزور فرمائش تھی کہ کوئی ان جیسا پاکستانی انہیں بھی ٹیگے۔


اور آخر میں اردو سیارہ صاحب جنہوں نے ابھی تک میرے نئے بلاگ کا لینک نہیں ڈالا۔


 

ٹیگیاں اردو بلاگستان دیاں ٹیگیاں اردو بلاگستان دیاں Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 12:31 PM Rating: 5

15 تبصرے:

سعد کہا...

کوئی حال نہی تہاڈا

M. Haroon Mazhar کہا...

Nice One.

احمد عرفان شفقت کہا...

اس مرتبہ تو سیارہ والے حد درجہ ستم ظریف ہو گئے ہیں۔ لگتا ہے اب کے ہم بیچارے جنہوں نے کہ حالات کی مجبوری کی وجہ سے ڈومین تبدیل کیا تھا کبھی بھی اپنے بلاگ کو دوبارہ سیارہ کی زینت بنتے نہیں دیکھ سکیں گے۔

سعدی کہا...

اسلامُ علیکم
اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر
آپ تو کافی سادہ بندے واقع ہوے ہیں یا مُجھے لگ را

عبدالقدوس کہا...

ڈفر - DuFFeR کہا...

آپ کو تو راجہ جی کے ٹیگ نے شرم دلا دی پر مینوں حالی وی نی آئی اے شرم شُرم :D

علی کہا...

چنگا نئی جے کیتا سانوں رولے اچ پا کر

چلو فیر کردے آں کجھ

سر پر آئی نبھانی تو پڑے گی

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

جو حال تہاڈا اوہی ساڈا

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

شکریہ

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

سیارہ والے بیچارے مصروف ہوں گے۔۔
امید رکھیں اللہ رحم کرے گا ؛ڈ

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

وعلیکم اسلام سعدی صاحب
اور بلاگ پر خوش آمدید
جناب جیسا ہوں ویسا ہی ہوں
اگر آپ کو اچھا لگا تو اسکا مطلب ہے آپ اچھے بندے ہیں
شکریہ

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

شرم شُرم چھوڑین جی آپ تو ڈفر ہو ؛ڈ

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ضرور نبھائیں اسی لئے تو چنگا مارکہ کیا ہے ٓڈ

منیر عباسی کہا...

سعد نے تو کسی اپنے جیسے بندے کو غیرت دلانے کی کوشش کی تھی، آپ اس چکر میں کیسے پھنس گئے؟؟؟

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

بس جی سعد جیسا ہی ہوں اس لئے غیرت آگئی۔؛ڈ

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.