کراچی کے مالک

ایسے ہی بلاگ گردی اور فیس بکی کر رہا تھا کہ دو تبصروں پر نظر پڑی۔۔۔

فارغ کا تبصرہ

15th July, 2011 میں



ایم کیو ایم کے حواریوں کا سب سے پسندیدہ طعنہ یہ ہے کہ آپ کراچی کے بارے میں نہیں جانتے۔ یا مہاجروں کے بارے میں نہیں جانتے۔ بالکل بجا، پنجاب کی عوام کے خیالات کراچی کے بارے میں عجب ھی ھیں
لیکن یہ طعنہ آپ مجھے نہیں دے سکتے جو اتنا ہی مہاجر اور کراچی کا رہایشی ہے جتنا کوئی بھی ھو سکتا ہے
زولفقار مرزا، خود اپنے آپ کو پاگل قرار دے چکا ہے اک ایسے شخص کی بکواس پر اپنے ہی شہر کو آگ لگا لینا سے مہاجروں کا کیا فائدہ ہوا؟
ایم کیو ایم گذشتہ دس سال سے حکومت میں تھی۔ اک موقع پر گلی کے ناظم سے گورنر تک اور صدر تک مہاجر اور ایم کیو ایم کے حامی تھے کیوں کر اس نے کراچی کو اسلحہ سے پاک نہ کیا ؟ کیوں پولیس پر توجہ نہ دی اور کیوں دہشت گردوں کو کراچی میں گھس بیٹھنے کا موقع دیا۔
افسوس ہے کہ میری پڑھی لکھی قوم کو وہ شخص لیڈ کر رہا ہے جو خود لندن میں مزے سے رہتا ہے اور میرے شہر کو آگ و خون میں نہلا رکھا ہے- اس کی حرکتیں اور ویڈیوذ دیکھیں تو شرم سے سر جھک جائے
تف ہے ایسے لوگوں پر جو جان بوجھ کر قاتلوں کی حمائت کرتے ہیں چاہے وہ پٹھانوں کے قاتل ہوں یا مہاجروں کے۔

ایک دوسرا تبصرہ فیس بک سے جو مہاجر صوبے کے بارے میں ہے۔

ایسا صوبہ جہاں فطرانہ اور زکوٰۃ حکم ا الہی نہ ہو بلکہ حکم بھائی ہو ،
جہاں قربانی ایک دینی فریضہ نہ ہو بلکہ "اپنی" کھال بچانے کی سالانہ مشق ہو،
جہا...ں قانون کا دوسرا نام الطاف ہو ،
جہاں کا چیف جسٹس اغوا و قتل کے ٣٠٠ سے زائد مقدمات میں لندن میں ...مفرور ہو ،
جہاں انصاف کا موٹو "جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے" کا نعرہ ہو،
جہاں دھوبی ٹی-ٹی، کانہ، لنگڑا، شرفا کے نام ہوں،
جہاں کا کورٹ نائن زیرو میں لگے ور فیصلہ ہمیشہ "بھائی" ہی کے حق میں ہو،
جہاں قاتل اور ڈکیت ہونا عزت کا معیار ہو،
جہاں کا جمعے کا خطبہ لندن سے ٹیلیفون پر دیا جاتے، "بھائی" ہی مفتی اعظم ہو اور "بھائی" ہی رؤیت ہلال کا اعلان ہو۔


اگر یہ سب غلط اور صرف بکواس ہے تو پیر ومرشد الطاف حسین کی شان میں قصیدہ پڑھنے والے ایک پاگل کی بکواس کو بکواس ہی کیوں نا سمجھا گیا؟


پورے کراچی کو آگ لگا دی گئی۔ اگر ایم کیو ایم اتنی ہی شریف جماعت ہے تو یہ کیا ہو رہا ہے؟ غیر ملکی ہاتھ یہ سب کر رہا ہے؟


حکومت اور پاکستانی عوام کو بلیک میل کرنے کیلئے سارے کراچی کا امن و امان تباہ کر دیا گیا۔جب پاگل نے اپنے الفاظ واپس لئے اور معافی مانگی تو شہر میں سکون ہو گیا!!!۔ اس میں  بھی کوئی شک نہیں کہ اے این پی والے بھی کراچی کا امن و امان تباہ کرتے ہوں گے۔لیکن اس دفعہ جو کچھ ہوا وہ توہین الطاف حسین کی وجہ سے ہوا۔


حیرت ہے کہ پاکستانیوں کو اب  بھی ایم کیو ایم کی پاکستان دشمنی دکھائی نہیں دیتی؟ ہماری تو اب پاکستانی عوام اور لیڈروں سے گذارش ہے بہت ہو گئی اب کوئی حل نکل ہی آنا چاہئے۔ ،



کراچی کے مالک کراچی کے مالک Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 11:06 PM Rating: 5

6 تبصرے:

منیر عباسی کہا...

افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ابھی تھوڑی دیر میں عبداللہ اپنے نئے نام "سعید احمد سے آ کر پھر وہی رونا روئے گا.

"تمھیں کیا پتہ کراچی میں کیا ہوتا ہے. ہم سے پوچھو ہم پہ کیسی گزرتی ہے. قصبہ کالونی کا قتل عام ہوا. کوئی نہ چلایا. مہاجرون کو مارا گیا کوئی نہ چلایا"

شازل کہا...

اب تو اس موضوع پر بات کرتے ہوئے بھی دل دھواں دیتاہے.
لگتا ہے کراچی غنڈوں کاشہر ہے

میرا پاکستان کہا...

آپ نے بجا لکھا مگر کراچی کے ایم کیو ایم والوں کو سمجھ نہیں آنے والی. وہ کراچی اور ایم کیو ایم کے بارے میں لکھے گئے مضامین اور تبصروں کو اس طرح ٹارگٹ کرتے جیسے یہ سب ہندوستانیوں نے لکھے ہوں.

افتخار اجمل بھوپال کہا...

سعيد احمد نام بتانے والے کی جڑ جب ميں نے پکڑ لی تو اُس نے لکھا کہ وہ عبداللہ کا بڑا بھائی ہے
ایم کیو ایم جماعت ہے جھوٹ بول کر دوسروں کو جھوٹا اور دہشتگردی کر کے دوسروں کو دہشتگرد کنہے والوں کی

Ghulam Murtaza Ali غلام مرتضیٰ علی کہا...

پیارے بھائی کراچی غنڈوں کا شہر نہیں بلکہ پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے شریف محنت کشوں کا شہر ہے جس پر مٹھی بھر لیکن نہایت منظم غنڈوں اور بھتہ خوروں نے قبضہ کر کے اس کے باسیوں کا جینا اجیرن کر رکھا ہے۔

فارغ کہا...

آپ نے وھاں سے میرا تبصرہ کوٹ کیا ہے تو عرض کر دوں کہ بحث ابھی جاری ہے :)
جن سے بحث کی جا رہی ہے وہ تصویر کا صرف ایک رخ دکھاتے ہیں اور اکثر مبالغہ سے کام لے جاتے ہیں. لیکن یہ صرف ان کا مسئلہ نہیں ہر جگہ کا ہے بعض دوسرے لوگ ( عام افراد، بلاگر نہیں) کراچی کے ہر مہاجر کو دہشت گرد کیٹیگری میں رکھ دیتے ہیں. اوپر ہی ایک تبصرہ ملاحظہ کریں حالانکہ تبصرہ نگار شائد کراچی کبھی نہ گئے ہوں.
میرا مقصد بھی یہی تھا کہ دونوں رخ دکھائے جائیں نہ سارے مہاجر ایم کیو ایم میں ہیں نہ ساری ایم کیو ایم میں شامل مہاجر دہشت گرد! اندھی تقلید کسی بھی جگہ کی طرح یہاں بھی نقصان دہ.

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.