ڈفر کی تصویر” ایک انکشاف اور خرم کی خود غرضی”

خرم نے ایسے ہی افوہ چھوڑی اور تبصروں کا انبار لگ گیا۔خود غرضی کی انتہا دیکھئے  صرف تبصروں کیلئے اتنا بڑا دھوکہ کیا گیا۔میں اتنے دنوں سے ڈفر کی تصویر لئے گھوم رہا ہوں۔لیکن میں نے اسے کہیں بھی شائع نہیں کیا۔کیو نکہ ایسا کرنے سے ہمارے ڈفر پائی جان کی دلی مراد پوری ہو جانے کا خطرہ تھا۔ایسا ہونے سے ہزاروں کی تعداد میں بنگالی یا سنیاسی باباؤں کی روزی پر لات مارنے والی بات ہو جاتی۔


ڈفر پائی جان ہمیں بے شک کسی کی غیر ضروری جان سے بھی زیادہ پیارے سہی لیکن ہم صرف اس وجہ سے تو باباؤں کی روزی روٹی پر لات مارنے سے تو رہے جی۔


لیکن خرم کی اس خود غرضانہ حرکت نے ہمیں بہت دکھی کیا اور ہم برداشت نا کر سکے۔مجبوراً ڈفر کی یہ تصویر بمع ڈفر کے رہائشی اتے پتے کے شائع کر رہے ہیں۔ تمام حضرات سے گذارش ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سنجیدگی سے اس کے متعلق سوچئے۔ اگر ڈفر سکینڈ اور تھرڈ اس دنیا میں نا آ سکا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ہم سب کی نیٹی دنیا کتنی بے رونق ہو جائے گی۔اس لئے مودبانہ گذارش ہے کہ نیٹی دنیا کو بے رونق ہو نے سے بچایا جائے۔


ڈفر کی تصویر نیچے لگا رہا ہوں۔۔۔لیکن بغیر پردے کے۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔


 


 



 

ڈفر کی تصویر” ایک انکشاف اور خرم کی خود غرضی” ڈفر کی تصویر” ایک انکشاف اور خرم کی خود غرضی” Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 1:43 PM Rating: 5

14 تبصرے:

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

ہا ہا ہا ہا ہا ....یہاں تو لوگ ڈفر ڈفر کھیل رہے ہیں..

خرم ابن شبیر کہا...

لو جی کر لو گل۔
اس میں میرا کوئی قصور نہں ہے ڈفر بھائی میں نے تو اپنی طرف سے پردہ ہی رہنے دیا لیکن یاسر بھائی نے پردہ فاش کر دیا اب میں کیا کرسکتا ہوں :D

افتخار اجمل بھوپال کہا...

ميں اپنے تجربہ کی بنياد پر کہہ سکتا ہوں کہ جو شخص اپنے آپ کو ڈفر لکھتا ہے بہت مضبوط اعصاب اور قوتِ ارادی رکھتا ہے
کئی سال قبل کچھ بلاگرز اپنا اصل نام مخفی رکھتے تھے ۔ ميں نے ان سب کے نام معلوم کرنے کی مُہم شروع کی ۔ ميرا ارادہ نام مشتہر کرنے کا نہ تھا ۔ سب کی منت سماجت کی مگر کام نہ آئی ۔ ميں نے کوشش جاری رکھی ۔ ہوتے ہوتے سب نام معلوم ہو گئے مگر يہ محترم ڈفر صاحب بہت پکے نکلے ۔ ايک نوجوان کو کسی ذاتی وجہ کے باعث ان کا نام معلوم ہو گيا ۔ وہ نوجوان ميرا بڑا تابعدار تھا مگر کہنے لگا کہ اجازت ملی تو بتائے گا ۔ پھر ميں نے کوشش ترک کر دی

عمران اقبال کہا...

حد ہو گئی... ڈفر اتنا تھڑا ہوا نہیں ہے شادی کے لیے... ہو ہی نہیں سکتا...

فخرنوید کہا...

بلاگنگ ایک اچھا کام ہے۔ لیکن پاکستانیوں کے ہتھے چڑھ کر یہ بھی بدنامی کا باعث بننے جا رہا ہے۔ کل سے میں دیکھ رہا ہوں۔ کہ کچھ بلاگ پر بلاگرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیہودہ قسم کے مراسلے سر انجام دے رہے ہیں۔ جی ڈفر کی تصویر یہاں دیکھیں۔ اوہ اللہ کے بندو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان بنو اور کوئی پازٹیو کام کی طرف توجہ دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو اس بات پر حیران ہوں کہ ایسے کچھ بیہوہ اور جاہل قسم کے بلاگز کو اردو سیارہ نے بھی اپنے ساتھ کیوں جوڑ رکھا ہے۔ جو کہ بالکل بھی سنجیدہ اور معیاری کام نہیں کر رہے ہیں۔

حجاب کہا...

:-) ڈفر ،سنجیدہ طبعیت کے ساتھ مزاح لکھنے کا ہنر جانتے ہیں ۔۔ اب پتہ چلا آج کل سارا وقت یہ اشتہار لے کے کھڑے ہوتے ہیں جبھی فیس بُک پہ بھی کم نظر آتی ہیں ڈفر کی باتیں ۔۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

جناب مسٹر ٹینشن ہو شیار باش
بتانا پسند فرمائیں گے کہ اس میں نیگیٹو کیا بات ہے؟
اگر کسی ہلکی پھلکی بات سے ہم سب کے ہونٹوں پہ مسکراہٹ آ جائے تو آپ کا کیا نیگٹو ہو جاتا ہے؟

خرم ابن شبیر کہا...

یاسر بھائی آپ اکیلے نہیں ہیں یہ خطاب تو ہمیں بھی مل چکا ہے۔ پہلے میں سمجھا شاہد یہ صرف مجھے ہی کہا گیا ہے لیکن جب آپ کے بلاگ پر آیا تو دیکھا آپ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ہے تو مجھے اب یہ لگتا ہے ڈفر بھائی سے ہماری محبت شاہد اثر کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

بھائی فخر نوید!
یہاں لوگ سنجیدہ مزاج ہیں، سنجیدہ طبعیت نہیں..

خالد حمید کہا...

واہ جی.
اب تو میرا خیال ہے کہ ڈفر کو خود ہی اپنی تصویر چھاپ دینی چاہئے.
بلکہ ویڈیو اور بھی
مکمل تعارف کے ساتھ.

فخرنوید کہا...

جناب آپ لوگ تو غصہ ہی کر گئے ہیں. ویسے آپ کا حق بھی بنتا ہے. کیونکہ ایسی حرکتوں کے بعد بندہ شرمندہ ہو کر غصہ ہو ہی جاتا ہے. اگر محسوس کی ہو تو میری طرف سے معذرت کے ساتھ شکریہ.

نورمحمد کہا...

ہا ہا ہا . . :lol:

ان تو مسئلہ حد سے بڑھ گیا ہے . :roll: :roll:

اللہ ہی خیر کرے . . .

عمران اقبال کہا...

فخر نوید صاحب... آپ اپنی سنجیدگی جاری رکھیں... اور ہمیں ہمارا مزاخ کرتے رہنے دیں...ویسے آپ بہت تعمیری کام کر رہے ہیں... "ہمیں یو فون کے گھٹیا چارجز کے بارے میں اطلاع دے کر اورفیس بک کے سکائپ کے ساتھ الحاق" کے بارے میں لکھ کر...

انکل ٹام کہا...

بھئی ہم ڈفر پائی کا غم سمجھ سکتے ہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.