زلزلہ

کل صبح سے ہم بہت مصروف تھے۔سارا دن اپنے یارڈ سے پورٹ پر گاڑیاں ڈھو رہے تھے۔ٹرالر چلاتے وقت شاید زلزلے کے جھٹکے لگے ہوں ۔لیکن ہمیں کچھ محسوس نہ ہوا۔ہم اپنے کام میں جتے رہے۔لنچ کیلئے ہماری بیگم نے سسینڈوچ بنا کر دئے تھے۔اور تقریباً بارہ بجے کھانا کھانے کے بعد ہم نے ظہر کے نماز پڑھی اور دوبارہ کام میں جت گئے۔چار بجے کے قریب عصر کی نماز کیلئے گھر واپس آئے تو ہماری بیوی کا رنگ فق تھا اور وہ گھبرائی ہوئی تھیں۔ہما رے کچھ پوچھنے سے پہلے ہی شور مچا دیا کہ ٹی وی دیکھو بہت بڑی تباہی آئی ہوئی ہے۔ہمیں ٹی وی دیکھنے سے بھی اس آفت کا احساس کوئی خاص نہ ہوا۔


ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد رشیا سے کالیں آنا شروع ہوئیں۔ہمارے رشین دوستوں کو ہماری خیریت کی پریشانی تھی۔پھر پاکستان اور کچھ دوسرے ممالک سے ایس ایم ایس یا کالیں وصول ہوئیں کہ خیریت تو ہے نا۔فیس بک کھولی تو دیکھا تو وہاں پر بھی ہمارے خیر خواہ دوست ہمارے لئے پریشان ہیں۔


ہمارے جو جاپانی اور پاکستانی دوست ہیں انہوں نے بھی فون کیا اس کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ معاملہ کافی گھبیر ہے۔اس کے بعد جب ہم نے دوستوں سے رابطہ کرنا چاہا تو فون ناقابل استعمال ہو چکا تھا۔یعنی جو کال بھی ملاتے تھے بزی ہوتی تھی یا موبائیل کمپنی کا مسیج لگا ہوتا تھا کہ مسیج ریکارڈ کروا دیں۔


اس کے بعد ہم رات کے بارہ بجے تک ٹی وی کے سامنے ہی بیٹھے رہے۔ہماری بیگم نے کچھ سامان اور گرم کپڑے باندھ لئے یہاں سونامی آنے کا خطرہ تھا۔ جو کہ ابھی تک موجود ہے۔بحرحال اگر سونامی آنے کا خطرہ زیادہ ہوا تو ہمیں یہاں کے سرکاری ادارے پہلے ہی اطلاع دے دیں گے اور ہم یہاں سے محفوظ جگہ پر منتقل ہو جائیں گے۔لیکن فی الحال کوئی خاص خطرے والی بات نہیں ہے۔


جن علاقوں میں تباہی آئی ہے جس سکیل کا زلزلہ اور سونامی تھی اس حساب سے جانی نقصان بہت کم ھے کہ حکومت نے بروقت سب کو اطلاع  دےدی تھی۔لیکن اس کے باوجودسات آٹھ سو کے قریب اموات بتائی جارہی ہیں اور ایک ہزار افراد لاپتہ ہیں۔


لیکن ٹھیک مالی و جانی نقصان کا علم چند دنوں یا چند ہفتوں بعد معلوم ہو گا۔ہمارے چند پاکستانی اور جاپانی مسلمانوں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔اللہ تبارک تعالی سے دعا گو ہیں اللہ انہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین۔


مزید تفصیلات انشاءاللہ اگلی  پوسٹ میں لکھنے کی کوشش کروں گا۔بحر حال ہم لوگ فی الحال محفوظ جگہ پر ہیں۔الحمد اللہ۔

زلزلہ زلزلہ Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 10:35 AM Rating: 5

17 تبصرے:

منیر عباسی کہا...

یہ اچھا ہوا کہ اللہ تعالی نے آپ کو بحفاظت رکھا. اپنا خاص خیال رکھئے گا.

عامر کہا...

اللہ آپ سب کو امن و حفاظت سے رکھے! آمین

UncleTom کہا...

میں نے ابھی اخبار میں خبریں اور تصویریں دیکھیں ، پہلا خیال آپکا ہی آیا اور بلاگ کھولا، الحمداللہ آپ خیریتے سے ہین بھی میں خاور کھوکر صاحب کے بلاگ کا چکر لگاتا ہوں ۔

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

آللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. مزید تفصیلات کا انتظار رہے گا.

افتخار اجمل بھوپال کہا...

اللہ سب کو اپنے حفظ و امان ميں رکھے ۔ کل ٹی وی پر جو کچھ ديکھا پہلے نہ ديکھا تھا ۔ انسان کی بڑی بڑی بڑکيں ہيچ ہيں انسان کی حقيقی طاقت کچھ بھی نہيں مگر اتراتا پھرتا ہے ۔ اللہ ہمارے گناہ معاف فرمائے

محمد سلیم -شانتو/چائنا کہا...

برادرم، اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

سعد کہا...

ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں،

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کہا...

اللہ کا شکر ہے کہ آپ خیریت سے ہیں اور جو جانیں اور جن کا مالی نقصان ہوا اس کا افسوس ہے۔ خدا سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔آمین

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

تمام حضرات کا خیریت معلوم کرنے اور دعاوں کا بہت بہت شکریہ۔
مالی و جانی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔جس کا ابھی تک ٹھیک اندازہ نہیں ہو پا رہا۔

وقار اعظم کہا...

کل جب سونامی کے بارے میں پتہ چلا تو پہلا خیال آپ ہی کا آیا پھر دل کو تسلی بھی دی کہ جاپان میں زلزلے تو آتے رہتے ہیں اور جاپانی قدرتی آفات سے نمٹنے کا بہترین نظام رکھتے ہیں. شاید یہی وجہ ہے کہ اتنے تباہ کن زلزلے اور سونامی کے باوجود جانی نقصان کم ہوا ہے. اللہ سے یہی دعا ہے کہ وہ آپ سب کو حفظ و امان میں رکھے.

دوست کہا...

اللہ کریم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے.

حجاب کہا...

اللہ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔۔

عمران اقبال کہا...

یاسر بھائی۔۔۔ یہاں بیٹھ کر جاپان میں ہونے والی تباہ کاریوں کو دیکھنا بہت آسان ہے۔۔۔ لیکن جس تکلیف اور کسی بڑے خطرے کے خوف کو آپ، خاور صاحب اور آپ جیسے ہزاروں انسان وہاں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اس کا محسوس کرنا ہمارے لیے نا ممکن ہے۔۔۔ اللہ پاک آپ سب کو اپنے خاص حفظ و امان میں رکھے۔۔۔ اور جانی اور مالی نقصان سے آپ سب کی حفاظت کرے۔۔۔ آمین۔۔۔ اللہ یہ مشکل وقت جلد از جلد گزار دے۔۔۔ آمین۔۔۔

وسیم بیگ کہا...

اللہ آپ سب کو امن و حفاظت سے رکھے! آمین

fikrepakistan کہا...

اللہ آپ سب کو ہمت اور استقامت عطا کریں، اپنی خیریت سے آگاہ رکھئیے گا، زلزلے کا سنتے ہی پہلہ خیال آپکا اور خاور بھائی کا ہی آیا، ہم سب کی دعائیں آپ سب کے ساتھہ ہیں۔

ایم اے راجپوت کہا...

اللہ آپ سب کو امن اور حفاظت سے اپنی حفظ و امان میں رکھے

عمران علی مغل کہا...

اللہ کریم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے.

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.