نام میں کیا رکھا ہے

آپ کا نام کیا ہے؟


بلبل خان!!!۔


بلبل تو مونّث ہوتی ہے توکیا آپ عورت ہو؟


نہیں میں مرد ہوں!!۔


بلبل مونّث ہوتی ہے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں بلبل کی مونّث مسز بلبل ہوتی ہے۔


آپ کا نام کیا ہے؟


دریا خان!!۔


دریا خان کیوں ہے؟


میں دریا کے کنارے پیدا ہوا تھا!!۔


آپ کا نام سمندر خان کیوں ھے؟


میں ہوائی جہاز میں پیدا ہوا تھا۔


تو پھر فضا خان ہونا چاھئے تھا نا!!۔


سمندر سے بالا بالا پیدا ہوا تھا اس لئے سمندر خان ہے!!۔


بلبل کی مونّث مسز بلبل ہوتی ہے تو کوّا کی مونّث مسز کوّاہوئی؟


بلبل خان نام ہوسکتا ہے تو کوّا خان کیوں نہیں؟


پاکستان نام کیوں ہے؟یہ تو ملک کا نام ہوتا ہے!!!۔


کیونکہ یہ ملک میرا نہیں ہو سکتا ۔اس لئے میرا نام پاکستان ہے۔


۔۔۔۔۔یہ زرداری کیسا نام ہوتا ہے؟


آپ نے ایک آثار قدیمہ کا نام سنا ہو گا۔ہّڑپہ!!۔


جی سنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔


ان کھنڈرات سے معلوم پڑتا ہے ۔کہ یہاں بسنے والی قوم کے افراد سب کچھ ہڑپ کر جاتے تھے۔


یہ زرداری اس ہّڑپہ قوم کی باقیات کا نام ہے۔


سب کچھ ہڑپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھڑپ۔۔۔۔۔۔۔کھپے


میں کون ہوں؟؟


میں ۔۔۔۔۔۔خوامخواہ

نام میں کیا رکھا ہے نام میں کیا رکھا ہے Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 4:16 PM Rating: 5

14 تبصرے:

ایم۔اے۔امین کہا...

یاسر بھائی کہیں آپ بھی 'جا' کر 'پان' تو نہیں لا رہے۔ کیا ہے کی نام میں کیا رکھا ہے۔
تحریر خوب ہے آپ کی کہ کچھ بھی نہ کہا اور کہ بھی گئے۔

Tweets that mention نام میں کیا رکھا ہے | عام بندے کا حال دل -- Topsy.com کہا...

[...] This post was mentioned on Twitter by UrduFeed, Urdublogz.com. Urdublogz.com said: UrduBlogz.com -: نام میں کیا رکھا ہے http://bit.ly/hCJym2 [...]

یاسر عمران مرزا کہا...

ہا ہا ہا ہا۔ شربت خان کی تشریح بھی لکھ دیں جناب
ہونے کو تو پہاڑ خان بھی ہوتا ہے۔
تو پھر میدان خان کیوں نہیں ہوتا۔
میدان خان سے مجھے یاد آیا، کہیں مردان میدان خان سے ہی تو نہیں نکلا؟

ہا ہا ہا ہا

تانیہ رحمان کہا...

پہلے تو بلاگ کو مذید خوبصورت باننے کا بہت شکریہ ۔۔۔ یا میں نے کافی دنوں بعد دیکھا ۔۔ خیر جو بھی ہے ۔۔ اچھا لگا رہا ہے ۔۔۔ بلبل ،،، مسٹر ہے ۔ مسز نہیں ۔۔۔۔ اس لیے خان ہوتا ہے ۔۔ باقی جو دریا خان ہے ہو سکتا ہے کہ اس کی پیداہش دریا میں نہیں ہوئی ۔۔۔ پھر یقینا اسکے ابا یا اماں کا دل دریا جیسا ہو گا ۔۔ وہ اپنی لیے تو نہیں رکھ سکے بچے کے لیے رکھ دیا کہ یہ بڑا ہو کر دریا دل بنے ۔
اب جہاں تک زردای کی بات ہے ۔۔۔۔ وہ منہ میں خراب بادام آ گیا ہے اس لیے منہ کا ذائقہ خراب ہو گا۔ پھر کبھی سہی

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

بلبل پر مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا۔ ایک شاعر ایک دن ایک خان صاحب سے ملا اور کہنے لگا کہ خان صاحب ایک شعر عرض کیا ہے ۔ خان صاحب بولے " خو۔۔کیا عرض کیا ہے؟ شاعر بولا " درخت پر بیٹھ کر بلبل بولی ۔۔۔۔خان صاحب فوراَََََ بول پڑے " شعر غلط اے" شاعر جھنجھلا کر بولا " خان صاحب ۔۔غلط کیسے ہے ۔سیدھی سی بات ہے کے درخت پر بیٹھ کر بلبل بولی " خان صاحب بولے ۔۔"بلبل بولی نہیں۔۔بلبل بولا ۔۔بلبل مرد ہے اس لیے بلبل بولا " اس بات پر خان صاحب اور شاعر میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔۔۔اسی دوران ایک صاحب وہاں سے گزرے۔ بدقسمتی سے وہ صاحب حیدرآباد دکّن کے تھے۔ دونوں نے سوچا کہ چلو ان صاحب سے پوچھ لیتے ہیں۔ ان صاحب کہ بلایا گیا اور سارا ماجرہ سنایا ۔ پوری بات سن کر وہ بولے " دونوں ہیچ غلط ہیں۔ صحیح ایسے ہے کہ ۔۔درختاں پر بیٹھ کو بلبلاں بولتعیں"

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ایم ـ-اے- امین
تعریف کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔پان۔۔لا۔۔کسی گردن نہیں مارنی جی میں نے۔۔ :lol:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

معلوم نہیں جی۔۔۔۔شاید مردان مرد سے نکلا ہے۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

تانیہ جی۔
باقی باتیں تو میں اآپ کی مان لیتا ہوں۔
لیکن زرداری کے اتفاق نہیں کر سکتا۔۔۔یہ ہڑّپہ قوم کی باقیات ہے

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ڈاکٹر صاحب دلچسپ ۔۔۔۔۔حیدر آبادی لوگاں کی باتاں واقعی میں دلچسپ ہووتی ہییں :D

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

نام سے ایک لطیفہ اور یادآیا۔ ایک صاحب بیرون ملک دورے سے واپسی پر ایک انوکھی ڈور بیل لے کر آتے ہیں۔ ڈور بیل کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ بجنے پر نام لیکر پکارتی ہے۔ وہ صاحب اپنا نام یعنی شکیل اس دور بیل کے سسٹم میں انٹر کر دیتے ہیں۔ اب جب بھی کوئی گھنٹی بجاتا ،گھنٹی سے آواز آتی ۔۔۔۔۔شکیل۔شکیل۔شکیل۔
ایک دن بہت زور کی بارش ہوتی ہے اور گھنٹی خراب ہوجاتی ہے اور شکیل کے بجائے اس میں سے جلیل۔جلیل۔جلیل کی آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ شکیل صاحب بہت کوشش کرتے ہیں مگر وہ بیل صحیح نہیں ہوتی۔انہی کوششوں میں بیزاز ہوکر غصے میں آکر ڈور بیل پر گھونسہ رسید کرتے ہیں تو یکایک گھنٹی سے آواز آتی ہے ۔۔۔۔ذلیل۔ذلیل ۔ذلیل

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ہاہااہاہاہاہاہا
پڑھتے پڑھتے بے ساختہ ہنس پڑھا،
شکریہ ڈاکٹر صاحب

سعد کہا...

my name is khan and i am not a terrorist 8O

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

فوٹو لگا کر تبصرہ کریں۔۔۔۔میں نے اپنے لنگوٹیے چنگیز خان کو دکھانی ہے۔

حجاب کہا...

میں خواہ مخواہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا لگا ۔۔۔ تھیم اچھی ہے یاسر ۔۔ اور ڈاکٹر جواد کے لطیفے اچھے لگے ۔۔۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.