معاشرتی جانور

کم گو ، خاموشی پسند،  راستی پیشہ ،  سادہ لوح۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا نام نادان رکھا دیا  جاتا ہے۔چالباز منفی سوچ رکھنے والا شیطان سیرت  ، ناپاک طینت جس کی گفتار اس کے کردار سے بالکل ناآشنا اور متضاد ،۔


ظاہر موافقانہ ، باطن منافقانہ ، جس کی بنیاد جھوٹ فراڈ مکرو فریب پرہو۔ ایسی شخصیت کو ذہین و فطین نیک کام کرنے والا کامیاب قابل وعاقل خیال کیا جاتا ہے۔وہ ہی شخص معاشرت میں کام یاب ہے جو بدی کو بدی خیال ہی نہ کرے اور نیکی کی طرف مطلقاً راغب نہ ہو۔ایسے دروغ گو اور ایذا جو گروہ کا ہر قول وفعل اختلاف ،اجتناب ، ارتباط و احتراز ان کی اپنی مصلحت کے تحت ہوتا ہے


بغیر غرض و مطلب کسی سے ملاقات نہیں کی جاتی بغیر غرض کے کسی کی شکل دیکھنے کے بھی روادار نہیں ہو تے۔


اگر بطور تفریح کسی محفل یا مجلس میں ملاقات ہو بھی جائے توموقع دیکھتے ہی غیر حاضر کی غیبت  ، برائی  ، الزام تراشی۔


غیر حاضر آدھمکے تو غلیظ مسکراھٹ لبوں پہ۔۔۔۔۔۔۔۔ان کے کلام کا افتتاح جھوٹ سے ہوتا ہے۔


ایک کہتا ہے مشتاق تھا دوسرا جوب دیتا ہے مشرف ہوا !!!۔


نفس الامر نہ اس کو اشتیاق نہ اس کو شرف!!!۔


جب ابتدائے کلام اور بنائے کار ہی جھوٹ پر قائم ہو ، وہاں پر کیا خیروبرکت ہے؟


تو معاشرتی جانور اگر بے زبان حیوان بننے پر مجبور ہو تو کیسا نادان؟


 


 

معاشرتی جانور معاشرتی جانور Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 6:36 PM Rating: 5

5 تبصرے:

افتخار اجمل بھوپال کہا...

آپ تو پرونے وقت کے آدمی نہيں ہيں پھر يہ ميرے والی بُری عادتيں آپ ميں کيسے ؟
:lol:

ڈاکٹر جواد احمد خان کہا...

انسان کے انجام کے بارے میں سوچئے تو ہر چیز بے مزہ لگنے لگتی ہے. یہ ڈیڑھ ہوشیاریاں ، یہ اسٹیٹس کی ریس ، یہ منصوبہ بندیاں، دولت کا حصول ، اتنی سی عمر میں اتنے بڑے بڑے کام اور انجام ؟؟؟ میں دنیا کا سب سے برا مجرم بن جاتا اگر مجھے یہ یقین دہانی کرا دی جاتی کہ مجھے موت نہیں آنی...٦٠ - ٧٠ سال کی زندگی کے لئے خود کو اتنا تھکا دینا نہایت پرلے درجے کی بیوقوفی ہے

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

بزرگوں کی دعائیں ہیں جی، :D

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

مادہ پرستی موت کو بھلا دیتی ہے۔
یہاں جاپان مین ریٹائیر منٹ پییسٹھ سال کے بعد ہوتی ہے اور یہ پینسٹھ سال کے بعد کہتے ہیں بڑھاپے کیلئے کچھ جمع کرنا ہے!!
اسی سال میں زیادہ تر حواس کھو جاتے ہیں۔۔۔۔نہیں تو گذر جاتے ہیں۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کہا...

کوئی شک نہیں ہماری اخلاقی اسلامی روایات رخصت ہو چکیں ہیں اور منافقت کسی شیطانی جال کی طرھ ہماری سوسائٹی کو دھیرے دھیرے نگل رہی ہے۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.