سفر

تقریباً دو ہفتے پاکستان رہ کر آیا تھا۔پاکستان میں موجودگی کے دوران صرف ایک دن بارش ہوئی تھی ۔ سردی بہت تھی اس وقت تو ہمیں کچھ احساس نہ ہوا۔جب ٹوکیو واپس پہونچا تو ٹوکیو میں بھی سردی خوب تھی۔لیکن بارش تقریباً ایک ماہ سے نہیں ہوئی تھی جس  سےخشکی بہت زیادہ تھی۔


اور خشکی سے مجھے ہوجاتی ہے جلد کی الرجی جلد چٹخنا شروع ہو جاتی ہے۔میں چقندر کی طرح لال سرخ ہو جاتا ہوں۔ٹوکیو میں علاج معالجے کے بعد ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کہیں برفانی علاقے میں چند دنوں کیلئے چلے جاو جس سے منہ متھہ ٹھیک ہوجائے گا۔ ویسے میرا گھر ٹوکیو میں بھی ھے اور ایک گھر جاپان کےدوسرے صوبے میں ہے۔جس کا نام تویاما ہے۔۔تویاما میں پاکستانیوں کی مضبوط کیمیونٹی ہے۔ہم پاکستانی یہاں پر روسیوں کو گاڑیاں بیچتے ہیں۔اور خوب مال بناتے تھے۔اب پہلے جیسا کاروبار تو نہیں ہے۔لیکن گذارہ ہوجاتا ہے۔


تویاما میں برف باری خوب ہوتی ہے۔اور ساحلی علاقہ ہونے کی وجہ سے موسم نم رہتا ہے۔جو میرے لئے بہت ہی اچھا ہے۔


الحمد اللہ اب میری طبیعت بالکل ٹھیک منہ متھہ واپس اپنی جگہ آچکا ہے۔ آتے ہوئے میں نے گاڑی سے وڈیو بنائی تھی۔سوچا آپ دوستوں کو بھی دکھا دوں۔امید ہے آپ انجوائے کریں گے۔


وڈیو ددیکھئے۔



سفر سفر Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 4:57 PM Rating: 5

14 تبصرے:

عمران اقبال کہا...

یاسر بھائی۔۔۔ امید ہے آپ کی صحت اب اچھی ہوگی۔۔۔ ویسے یہاں دبئی میں سردی نام کی ہی ہے آج کل۔۔۔ درجہ حرارت کم سے کم بھی 20 ڈگری تک ہی آتا ہے۔۔۔ اب کل یہاں ہلکی پھلکی بونداباندی کے آثار ہیں۔۔۔ اور یہی بارش ہمارے لیے کافی ہو جاتی ہے۔۔۔

حجاب کہا...

بہت خوبصورت ویڈیو ہے ۔۔۔ یہاں پر کوئی خوبصورت سا گانا فلمایا جا سکتا ہے :-)

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کہا...

یاسر بھائی۔
آپکو اگر ملتان میں رہنا پڑگیا تو؟۔ :)

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

گرم علاقے میں مجھے کچھ نہیں ہوتا،بے شک خشکی بھی ہو۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

حجاب جی ہماری طلسمی آواز اتنی بری ھے کیا؟
ویسے لگایا تو تھا معلوم نہیں کیوں بجتا نہیں گانا۔۔۔۔۔۔۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

گوندل صاحب ،
میرے ساتھ سردیوں میں ہی یہ مسئلہ ہوتا ہے۔
ملتان میں اللہ میاں نے آم پیدا کئے ہوئے۔ :D

وقاراعظم کہا...

نظارے تو بہت اچھے ہیں، لیکن شوں شاں شی کی آواز کے علاوہ کچھ پلے نہیں پڑا، اردو میں رواں تبصرہ یعنی کمنٹری بھی ہونی چاہیے ساتھ میں. ویسے یہ 32 منٹ کی ویڈیو کیسے اپلوڈ ہوئی. کمبخت یوٹیوب ہمیں تو کہتا ہے کہ 9 منٹ سے زیادہ طویل اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں.. :cry:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

اب لمبی وڈیو بھی اپ لوڈ ہوجاتی ہے۔اردو کی کمنٹری کون کرے۔بتیس منٹ میں تو میری بتیسی ہل جائے گی۔ :D

حجاب کہا...

یاسر آپ کی آواز سمجھ کی نہیں آئی ٹھیک طرح ۔۔۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

جاپانی بول رہا ہوں گھر والی کے ساتھ اس لئے آپ کو سمجھ نہیں اآرہی۔یہ پشتو نہیں ھے۔ :P :P

محمد سعد کہا...

اوئے؟ آنٹی جی جاپانی ہیں کیا؟ میں تو سمجھا تھا کہ پاکستانی ہوں گی۔۔۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

لو میں ایسے ہی خوامخواہ جاپانی ہوں

محمد سعد کہا...

اچھا۔۔۔ تبھی اتنا کھل کر لکھتے ہیں کیونکہ بے غم صاحبہ کے پڑھنے اور ان سے مار پڑنے کا امکان نہیں؟۔۔ :D

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

آپ کو کس نے کہا بے غم صاحبہ اردو بولنی لکھنی پڑھنی سکھانے کا۔۔۔۔۔پشتو بھی جاپانی کی طرح ہی تو ھے۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.