پردیس کے دکھ

آج جاپان میں شاید ہی کوئی پاکستانی سوگوار نہ ہو۔

ہر طرف رنجیدگی ، افسردگی ، سوگواری کا سماں۔

سب اداس اداس سے ہیں۔

ہمارے ایک پرانے ساتھی سید عزیزاللہ ایک دوسرے ساتھی مظہر اقبال کے ساتھ  حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

سید عزیزاللہ مرحوم کا تعلق کراچی سے تھا۔اور مظہر اقبال مرحوم کا تعلق منڈی بہاوالدین سےتھا۔

مظہراقبال مرحوم کو تو ہم نہیں جانتے تھے۔

لیکن سید عزیزاللہ مرحوم سے کئی دفعہ ملاقات ہوئی نہایت اچھے اخلاق کے ساتھی تھے۔محنتی بھی خوب تھے۔

جیسے کہ عموماًجاپان میں رہنے والا پاکستانی ہوتا ھے۔

یادگارزمانہ ہیں ہم لوگ

سن رکھوتم فسانہ ہیں ہم لوگ

اللہ تبارک تعالی ہمارے پردیسی ساتھیوں کی مغفرت فرمائے۔اور جنت فردوس میں ان کے درجات بلند آمین
پردیس کے دکھ پردیس کے دکھ Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 10:28 PM Rating: 5

10 تبصرے:

جاویداقبال کہا...

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ واقعی یاسربھائی، پردیس میں کوئی ایساحادثہ ہوجائےتوبندہ بہت اثرلیتاہے۔ اللہ ان کوجنت فردوس میں جگہ دیں ۔ آمین ثم آمین
لیکن انسان کی موت جہاں پرلکھی ہوتی ہےاس نےوہیں پرپہچناتوہوتاہےاورموت ایک ایسی حقیقت ہےجوکہ اٹل ہےجوکہ ٹل نہیں سکتی۔

والسلام
جاویداقبال

شاہدہ اکرم کہا...

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہُت دُکھ ہُوا سُن کر اِتنی تکلیف دِہ بات ہے کہ برداشت کرنا مُشکِل ہے پردیس میں ایسی تکلیف والی بات ہو جائے تو بندہ خُود کو بہُت بے بس محسُوس کرتا ہے اللہ تعالیٰ کِسی کو بھی پردیس میں ایسا غم نا دِکھائے ،،،اور آپ کے دوستوں کے درجات بُلند کرے جنّتُ الفِردوس میں جگہ دے اور اُن کے لواحقین کو صبر عطا کرے،،،آمین

منیر عباسی کہا...

انا للہ و انا الیہ راجعون.

پردیسییوں کی ساری کہانی تو آپ نے ان الفاظ میں بیان کردی.
یادگارزمانہ ہیں ہم لوگ

سن رکھوتم فسانہ ہیں ہم لوگ

اب اور کیا کہنا. pkdigest.com پر جاسوسی ڈائجسٹ کے تازہ شمارے میں پردیسیوں سے ہی متعلق ایک کہانی ضرور پڑھئے گا، آخری صفحات میں ہے. کل ڈائجسٹ خریدا تو کہانی پڑھتے ہوئے انھی پردیسی پاکستانیوں کا خیال ذہن میں آتا رہا جنھوں نے اپنا پردیس کا دکھ ہمیں بتانے کی کوشش کی ہے.

بہت ہمت ہے آپ لوگوں کی .. .. ..

کاسف نصیر کہا...

انا للہ و انا الیہ راجعون.

خاور کہا...

انا للہ و انا الیہ راجعون.

وقاراعظم کہا...

افسوسناک خبر ہے....
انا للہ و انا الیہ راجعون.

توارش کہا...

انا للہ و انا الیہ راجعون

شازل کہا...

انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت افسوس ہوا.

حجاب کہا...

اللہ دونوں مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے آمین ۔۔

سعد کہا...

میں آپ کے دکھ میں پوری طرح شریک ہوں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.