پاکستانی بننے کا طریقہ۔

جاپانی بلاگ پر نیٹ گردی کر رہا تھا۔کہ ان صاحب کے بلاگ پر جا پہنچا۔

دیکھا کہ یہ جاپانی صاحب اشاروں کی زبان میں پاکستانی بننے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

پاکستانیوں کی مخصوص اعادات کو اپنا کر پاکستانی بنا جا سکتا ھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانیوں کہ یہ اعادات  ماسٹر کر لی جائیں۔تو انڈیا میں بھی کام چل جائے گا۔

آئے دیکھتے ہیں ۔ان صا حب کی  اشاروں کی زبان کیسی ھے۔





کوئی کام نہیں ھے یا کچھ بھی نہیں ھے۔منہ کو ٹیڑھی میڑھی حرکت دینا اور ہاتھ کو تیزی سے گھومانا مت بھولئے۔



کیا ھے؟ یا ایک دفعہ دوبارہ بول!۔ٹھوڑی اور ابرو اوپر اٹھانا مت بھولیں۔



کان میں خارش ہوتو اس طرح کھجلی کریں۔ مرد و زن کی کوئی قید نہیں ھے۔لیکن احتیاط کرئے گا کہ دماغ کان کے راستے بہنے کا خطرہ ھے۔



کوئی بری بات سننے پر دونوں کانوں کی لووں کو زور سے نیچے کیطرف کھینچ کر توبہ توبہ کہیں۔مذہبی لوگ اللہ میری توبہ بھی کہہ سکتے ہیں۔

  

کیوں بے؟ کیا ھے؟ کیا ہوا؟ وغیرہ کہتے وقت استعمال کریں۔اسنیپ اور سپیڈ کو استعمال کی ہوئی حرکت ھے۔اختتام پر اچھے طریقے سے روکئے۔



ٹھیک ھےیا او کےکہتے وقت گردن کے ساتھ سر اور ناک کو دائیں بائیں حرکت لازمی دیں۔



لعنت۔۔۔۔۔ یا در فٹے منہ کہتے وقت ایسا ہی کریں۔



چھوٹے پیشاب کیلئے۔ کم لوگوں کو استعمال کرتے دیکھا ھے۔کام چل جائے گا۔



گنتے وقت انگلیوں کے پوروں پر گنئے۔صرف بارہ تک گن سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کام چل ہی جائے گا ۔

جی پاکستانی کچھ ایسے ہی ہیں۔



تجھے بعد میں ملوں گا یا ملوں گی۔ دھمکی دیتے وقت



جاپانی گولہ بنا کر ردی کاغذ کو پھینکتے ہیں۔پاکستانی ٹوٹے ٹوٹے کرکے۔شاید اس طرح غصہ ٹھنڈا کرتے ہیں۔



لطیفہ یا مزے کی بات کہہ کر ہاتھ آگے کریں اور قریب والے بندے سے ہاتھ کی ہتھیلی پر چٹاخ کر کے تالی بجوائیں۔خیال رکھئے گا کوئی مضبوط ہاتھ والا نہ ہو کہ بعد میں ہلدی ادھار لیکر ہاتھ پیلے کرنے پڑ جائیں۔



ٹافی یا سوفٹ کینڈی چوسئے مت چبائے۔

پاکستانی ٹافی یا سوفٹ کینڈی چوستے نہیں چباتے ہیں۔

واقعی بھئی میں بائیس تیئس سال جاپان میں رہنے باوجود ٹافی کینڈی چاکلیٹ چباتا ہی ہوں:mrgreen:
پاکستانی بننے کا طریقہ۔ پاکستانی بننے کا طریقہ۔ Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 7:02 PM Rating: 5

12 تبصرے:

کاشف نصیر کہا...

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:

سعد کہا...

دلچسپ :lol:

محمد احمد کہا...

بہت خوب!

اسے دیکھ کر لگا کہ ہم تو بنے بنائے پاکستانی ہیں ۔ :D

شعیب صفدر کہا...

:) :( :)
خوب

فرحان دانش کہا...

اوئے توہماری نقلیں اتارتا ہے 8O سالے ................تیری تو

قاضی حسین کہا...

اؤں سارے جاپانی تیری طرح پاگل ھے؟؟؟؟ :lol:

abdullah adam کہا...

lanat wala gesture sb say fit hay........ :twisted:

جاویداقبال کہا...

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
دلچسپ بہت اچھے
:lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol:


والسلام
جاویداقبال

وقاراعظم کہا...

جناب اس جاپانی کو سنبھال لیں، یہ ہماری نقلیں اتار رہا ہے. اس کو میری طرف سے ایک دھمکی والا اشارا بھیج دیں....
:twisted:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ارے پیارے پاکستانیوں ہنس لو بھئی ۔
یہ جاپانی اینٹی پاکستان نہیں ھے۔پاکستان کو پسند کرتا ھے۔
:lol: :lol: :lol:

محمداسد کہا...

واہ بھئی، لگتا ہے یہ صاحب پاکستانیوں سے خاص الفت رکھتے ہیں تبھی انہیں بڑے غور و خوص سے دیکھتے ہیں. :-)

عمران اشرف کہا...

شکر ہے اشاروں پر ہی اکتفا کر لیا. تکیہ کلام پر بات ہوتی تو بلاگ لکھنا مشکل ہوجاتا. مشاہدہ اچھا ہے ان جناب کا.

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.