کاروباری شراکت دار کی ضرورت

ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان کی عوام  میں آجکل جوتا بوم اٹھا ہوا ھے۔

ہما رے لئے اور آپ کیلئے بھی یہ ایک نادر کاروبار کا موقع ھے۔

اگر جاپان سے استعمال شدہ  بد بو دارجوتوں کی ضرورت ہو تو ہم سے رابطہ کیا جائے۔

آپ کو پاوں سے جوتا اتارنے کی ضرورت نہیں۔
میڈ ان جاپان کا استعمال شدہ  بد بو دارجوتا آپ ایک عدد ہر وقت جیب میں رکھ سکتے ہیں۔

ضرورت کے وقت اسے خوب تاک کر نشا نے پر لگا سکتے ہیں۔

نشانہ لگا نے کی پریکٹیس آپ یہاں پر مفت میں کر سکتے ہیں۔

میڈ ان جاپان کے جوتے کا ایک فائدہ یہ ھو گا کہ آپ کے سیاستدان اور حکمران تین فیصد عقلمند ہو جائیں گے۔

تین فیصد اس لئے کہ یہاں پر عقل جوتوں میں بٹتی ھے۔

ہم جاپان میں بچپن سے رہ رہے ہیں لیکن میڈ ان پاکستان ہو نے کی وجہ سے ہم نے جوتوں میں باٹی جانے والی  خیراتی عقل قبول نہیں کی اس لئے ہماری عقل ابھی تک پاکستانی ہی ھے۔

اور ہمیں یقین ھے کہ مرتے دم تک پاکستانی ہی رہے گی۔لیکن ہماری شدید خواہش ہے کہ یہ تین فیصد عقل پاکستان ایکسپورٹ کرکے مال بنائیں۔

باقی ستانوے فیصد سیاستدان اور حکمران آپ کا مزاج  دیکھ کر آہستہ آستہ عقلمند ہو جائیں گے۔

یہ میڈ ان جاپان کا جوتا آپ آپس میں ایک دوسرے کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جس سے آپ کی کلاشنکوف اور ریپیٹراور راکٹ لانچر وغیرہ کی گولیوں کی بچت ہوگی۔

یہ گولیاں آپ ضرورت کے وقت امریکہ یا بھارت کے خلاف جہاد میں استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کی خدمت میں پیش پیش۔

جوتوں کا انبار آپ کی ایک کلکی کے فاصلے پر۔

پہلے آئیں پہلے پائیں۔

خوامخواہ ٹریڈرز آپ  کی خدمت کیلئے حاضر ہیں۔
کاروباری شراکت دار کی ضرورت کاروباری شراکت دار کی ضرورت Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 6:21 PM Rating: 5

12 تبصرے:

عین لام میم کہا...

دیکھا.... مجھے پہلے ہی پتا تھا لوگ نقالی سے باز نہیں آئیں گے..... قارئین جی! آپ ان کی بات خوامخواہ مت سنیں....
ان غیر ملکی جوتوں کی کارکردگی آپ دیکھ ہی چکے ہیں... کوئی ایک بھی نشانے پہ نہیں لگتا... ہمارے ہاں اپ کو اصلی(یعنی کے نقلی) پاکستانی جوتے ملیں گے، جن میں پاکستانی جذبہ ہو گا.. . جو قوم کی صحیح ترجمانی کریں گے. بقول عظیم شاعر:
’جوتائے غیر سے کیا شرح آرزو کرتے‘

- ہمارے ہاں آپ کو محلے کے کونسلر سے عالمی کونسلروں تک کیلئے مختلف انواع و اقسام کے جوتے(قینچی چپل، کھیڑی، کوہاٹی چپل، کھسے، مکیشن، بوٹ، فل بوٹ، نیز زنانہ پمپی اور سینڈل وغیرہ) بازار سے با رعائت ملیں گے.
- جلسہ گاہ و دیگر تخریبات کیلئے جوتے آرڈر پہ تیار کئے جاتے ہیں.
- لگا ہوا جوتا واپس یا تبدیل نہیں کیا جائے گا.
- ہماری کوئی برانچ نہیں.
-پتا: باری باری زرداری جوتا ہاؤس. نلکے والی گلی، پمپ والا بازار. بالمقابل جاپانی خوامخواہ جوتا کمپنی. باغ فنا. مریدکے چوک، لنگڑیال :arrow:

(اشتہاری مہم کیلئے جاپانی کے بلاگ کا شکریہ) :) :mrgreen: :D

کاشف نصیر کہا...

یاسر جی ہمارے لئے پاکستانی جوتے ہی کافی ہیں، لیکن لیڈران ہاتھ تو آئیں

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

عین لام میم جی آپ انتہائی جیلس ہیں اور ہماری مال بنانے کی امیدوں پر سیلاب گذار دیا ہمارے اس دنیا میں نہ آ سکنے والے چوبیس بچوں کی روزی میں روڑے اٹکائے یہ بچے بہت ہی معصوم ہوتے اگر اللہ میاں اس دنیا میں انہیں بھیج دیتا.
کاشف آپ بھی!!! بڑے ظالم ہو.

وقاراعظم کہا...

سرجی مقابلہ بہت سخت ہے. پہلے ہی میڈ ان چائنا کی مونوپلی ہےجی. اور سستے میں دستیاب ہوتے ہیں، اگر مس ہوجائے تو زیادہ افسوس بھی نہیں ہوگا.....
میں تو کہتا ہوں چائنیز جوتوں کی ڈیلر شپ کے لیے کوشش کریں. :lol:

جاپاکی کہا...

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

دانیال دانش کہا...

دیسی نااہل حکمران کو ووٹ سے ہی مسترد کیا جائے . تو بہتر ہے . جوتا بازی کی قدیم روایت چل پڑی تو بڑی مہنگی پڑے گی .
تقریبات میں جوتا اتار کرشرکت کرنی پڑے گی جبکہ دیسی جوتے کے بھاری ہونے کے باعث شکار کے دائمی اجل روانہ ہونے کا خدشہ بھی ہو گا.

ویسے جوتا پازی کی روایت کوئی نئی نہیں ہے .پڑھیئے
http://dosrarukh.wordpress.com/2010/08/10/59

کاشف نصیر کہا...

یاسر جی، چوبیس بچے؟ اور وہ بھی معصوم؟ ویسے جاپان میں پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ کی اچھی ترتیب نکالی ہے آپ نے، خیر تو ہے کیا اور دو تین شادیاں کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا.

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

توبہ توبہ
دو تین شادیاں
ہماری بے غم جی کو ایسی خوامخواہ کی افواہ کی بھنک بھی مل گئی .تو آپ کو ہماری غائبانہ نماز پڑھنی پڑھ جائے گی.

عثمان کہا...

سرجی۔۔
اس سارے چکر پر لعنت بھیجیں۔ اور مجھے جاپانی گڑیا پھنسانے کے ایک سو ایک طریقے بتائیں۔

جاپاکی کہا...

8O 8O 8O 8O

عین لام میم کہا...

اوہو ہو..... آپ کے انتہائی معصوم بچوں کے نہ آ سکنے کا افسوس اپنی جگہ... لیکن جوتا پاکستانی ہی چلے گا اب....!
:lol:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ہم نے کاروباری پارٹنر کیلئے سب خواتین و حضرات کو آفر کی تھی لیکن لگتا ھے آ پ سب کام کر نے سے گھبراتے ہیں۔
اور کسی کو پھلنا پھولنا دیکھنا نہیں چاھتے۔


چلیں جی سب کو رمضان مبارک اور بھوک کاٹئیں اس مبارک مہینے میں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.