بنام وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا بیان سنا۔کہ کسی بھی تنظیم کو بغیر اجازت سیلاب متاثرین کیلئے  امدادی کام کرنےنہیں دیا جائے گا۔

جناب محترم وزیر اعلی صاحب اس کی اجازت پہلے بھی نہیں تھی۔ اور اب تو ہو ہی نہیں سکتی کہ بچہ جمہورا آپ کے

ہاتھ میں ھے۔

سن دوہزار ایک میں منت سماجت کر کے اور پچاس ہزار دے کراجازت لی  جاتی تھی اور تھکی ماندی انسانیت کیلئے کچھ مدد امداد کی جا سکتی تھی۔

تو جناب وزیر اعلی صاحب اس بار ان لٹے پٹے لوگوں کی مدد کیلئے آپ کی اجازت چاھئے ہوگی اور ظاہر ھے کہ ریٹ بھی آپ کی شان کے مطابق ہوگا۔
ہوسکے تو نہایت مودبانہ اور فقیرانہ التجا ھے کہ مجھے ریٹ  بتا یا جائے تاکہ میں کچھ بے وقوفوں کو بتا سکوں اور آپ کی خدمت بھی کرسکوں :wink: :wink: :wink:
بنام وزیر اعلی خیبر پختونخواہ بنام وزیر اعلی خیبر پختونخواہ Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 3:13 PM Rating: 5

16 تبصرے:

کاشف نصیر کہا...

فکر پاچا خان
"ہم تو کچھ کریں گے نہیں، صاحب تمہیں بھی کچھ نہیں کرنے دی گے"

افتخار اجمل بھوپال کہا...

مجھے تو اپنی قوم کی عقل پر شک ہونے لگا ہے جو ان کی باتيں مانتے ہيں اور انہں ليڈر بناتے ہيں۔ جب نوشہرہ ڈوب چکا تھا تو وزيرِ اعلٰی خيبر پختونخواہ نے يہ بھی کہا تھا کہ اگر کالا باغ ڈيم بن گيا ہوتا تو اس سے زيادہ تباہی ہوتی ۔ ميں حيران ہوا کہ نوشہرہ کے پاس سندھ دريا نہيں بلکہ دريائے قابل ہے ۔ پھر ميں گوگل نقشہ کھول کر بيٹھ گيا اور اچھی طرح مطالعہ کيا ۔ صورتِ حال يہ بنتی ہے کہ اگر کالا باغ ڈيم بنا ہو تو نوشہرہ تک ڈيم کی وجہ سے پانی پہنچنے تک پنجاب اور سندھ پانی کے نيچے آ چکے ہوں گے ۔ اللہ بچائے ايسی صورتِ حال سے اور ان جھوٹ بولنے والوں سے بہت جلدی جان چھڑائے

عادل بھیا کہا...

نوز: ارے عوام کو نہ مجھ پر اعتماد نہ تم پر... تم کوئی تیسری کمیٹی بنا لو... زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے...
گیلانی: چل بابا یہ ٹھیک ہے... اوکے
زردار: دھت تیرے کی... تو نے میرے سے پوچھے بغیر اوکے کہہ دیا؟ چل اب کیا ہوسکتا ہے؟ میں تم لوگوں کی بات مان کر تیسرے فریق کی منظوری دے دیتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ اُسکا سربراہ بھگوان داس جیسا محب وطن شخص ہوگا...
پاکستان کھپےےےے.....

سعد کہا...

#%@%%$@%@@&*$% برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ

شعیب صفدر کہا...

یعنی کہ کل ک ممکنہ اخبار میں کوئی ایسی خبع پڑھنے لو مل سکتی ہے!!
خیبر پختون خواہ میں ایک امدادی کارکنان کے گروہ کو موقعہ واردات سے مکمل ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا اطلاعات کے مطابق وہ چند سیلاب زدگان کی امداد کر رہے تھے امدادی گروپ کو سامان سمیت وعلاقہ مجسٹریٹ کے حوالے کیا گیا!!
وزیراعلٰی خیبر پختون خواہ نے اس کامیاب چھاپے پر پولیس کے محکمہ کی تعریف کی!!

میری طرف سے بھی #%@%%$@%@@&*$% برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ

بلا امتیاز کہا...

ویسے نیٹو افواج کے لیے جو ٹرک خیبر پختونخواہ سے ہو کر افغانستان گئے تھَے ان کی اجازت امریکہ نے بڑے ولی صاحب جو کہ افغآنستان میں دفن ہیں ان سے لی تھی کیا ۔۔۔۔۔

عثمان کہا...

یہ اجازت صرف اندر والوں کو لینا پڑتی ہے یا باہر والوں کو بھیِ
فارن ریٹ کیا ہے؟ :)

fikrepakistan کہا...

اس سے بڑی بدنصیبی اور کیا ھوسکتی ھے اس قوم کی؟ مگر ووٹ ہم پھر بھی انہیں ہی دینگے۔

فرحان دانش کہا...

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو اپنا حصہ بھی تو چاہیے امداد میں سے اس اجازت لینا ضروری ہے

شازل کہا...

نوشہرہ اور چارسدہ کے وزیراعلیٰ کو باقی خیبر دکھائی نہیں دے رہا.

عدنان کہا...

اللہ پاک ان کو ہدایت دے
آمین

بدتمیز کہا...

مجھے پتہ یہ سب وزیر بابو کو گالیاں دے رءے نہ؟

ھارون اعظم کہا...

جنہوں نے ووٹ دیئے ہیں، ان کو اب بھی ہوش نہیں آیا۔ اگلی مرتبہ کسی اور لٹیرے کو ووٹ دیں گے۔

تانیہ رحمان کہا...

اس وزیز اعلی کا دماغ خراب ہو گیا ہے ۔۔۔۔ علاج کی ضرورت ہے ۔۔ چندہ جمع کر کے کسی سرکاری ہسپتال میں داخل کروایا جائے۔ ملک کس دور سے گزر رہا ہے ۔ یہ اپنی ہانک رہا ہے

وقاراعظم کہا...

بس جی باباجی کی مٹھی گرم کرنے کی دیر ہے، امداد کرنے کی اجازت بھی مل جائیگی....
لعنت ہو ان پر....

Jarvis Vlahovich کہا...

I have been reading out some of your articles and i must say clever stuff. I will make sure to bookmark your blog.

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.