یا رب

یا اللہ اس مبارک مہینے کو ہمارے لئے نہایت ھی برکتوں والا بنا۔

پیارے مالک ہمارا اور کوئی مالک نہیں ھے کہ اس سے مانگیں۔

بے شک ہم گنہگار ہیں۔کمزور ہیں۔

لیکن تیرے ہی نا م لیوا ہیں۔

ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مانگتے ہیں۔

ہمارے لئے جو حق حلال کا رزق تو نے مقرر کردیا ھے۔

وہ عطا فرما۔

اس با برکت مہینے میں ہم تجھ سے ہی مانگتے ہیں۔

ہمیں سلوک و اتفاق عطا فرما۔

ہمارے دلوں سے نفرتیں بغض دور فرما۔

ہمیں دین اسلام  کی طا قت سے ایک دوسرے سے جوڑ دے۔

ہمیں ایک دوسرے سے محبت کرنے والا دل عطا فرما۔

ہم میں سے تعصب کو نکا ل پھینک۔

یا رب تو کر سکتا۔

اے کن فیکون کہہ کر تخلیق کر دینے والے۔

ہماری آرزو پوری فرما۔

یا رب   اے مالک  اے خالق

سب دوستوں کو رمضان مبارک

یا رب یا رب Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 11:15 PM Rating: 5

11 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

یارب ہمیں ان دعاؤں کی قبولیت کیلیے درکار محنت کی طرف مائل کر دے. کیونکہ دعائیں وہی قبول ہوتی ہیں جن کیلیے تگ و دو کی جاتی ہے. خالی ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھے رہنے سے انسان اور خدا دونوں کچھ مدد نہیں کرتے.

فرحان دانش کہا...

آمین ثمہ آمین

جاپاکی کہا...

آمین ثمہ آمین
سب دوستوں کو رمضان مبارک

خرم ابن شبیر کہا...

آمین اللہ تعالیٰ ہماری اور آپ کی دعائیں قبول فرمائے آمین
رمضان کریم

fikrepakistan کہا...

میرا پاکستان نے بہت اچھی بات کہی ھے۔ بے شک اللہ ایسا ہی کریں آمیین۔

تانیہ رحمان کہا...

آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب کو روزے رکھنے اور عبادات کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

کاشف نصیر کہا...

آمین

محمد طارق راحیل کہا...

ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہیں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: " تمہارے پاس بابركت مہينہ آيا ہے، اللہ تعالى نے اس كے روزے تم پر فرض كيے ہیں، اس میں آسمان كے دروازے كھول دئیے جاتے ہيں، اور جہنم كے دروازے بند كر دئیے جاتے ہیں، اور سركش قسم كے شياطين پابند سلاسل كر دئیے جاتے ہیں، اس میں ايك رات ايسى ہے جو ايك ہزار راتوں سے بہتر ہے جو اس كى بھلائى اور خير سے محروم كر ديا گيا تو وہ محروم ہے" سنن نسائى ( 4 / 129 ) صحيح الترغيب ( 1 / 490 ). واللہ اعلم الشيخ محمد صالح المنجد بحوالہ : اسلام سوال و جواب (( میری طرف سے ماہِ رمضان کی آمد مُبارک ہو ۔۔۔ ))

سعد کہا...

آمین ثم آمین

محمداسد کہا...

اللہ تعالیٰ ہم تمام ساتھیوں کی جائز و ضروری خواہشات کو اپنے خاص فضل و کرم سے پورا فرمائے. آمین

عمار ابنِ ضیاء کہا...

آمین ثم آمین۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.