اب جاپان ائیر پورٹ پر بھی

پانچ جولائی سے جاپان کے ناریتا انٹرنشنل ائیر پورٹ پرتجرباتی طور پر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے خاص کر پاک لوگوں کو چھپ چھپ کر شرماشرما کر پردےکے پیچھےننگا دیکھا جائے گا۔

اور کھی کھی ہنسا جائے گا۔شرمیلوں کیلئے شرمندگی ھے۔شوقین حضرات کیلئے ٹھرک پوری کر نے کا انتظام ھے۔رنگیلوں کیلئے رنگینی ھے۔فی الحال مشینوں کے کام کاج کرنے کی صلاحیتوں کا امتحان تجرباتی طور پر لیا جائے گا۔

اگر شوقین مزاج ہیں تو اپیل کرکے اس مشین سے گذرنےکا تجربہ کر سکتے ہیں۔

امید کی جاتی ھے کہ بہت جلد ہر خاص وعام اس ایکسرے مشین سے فائدہ حاصل کرے گا۔

جاپان میں مقیم بے روزگار پاک لوگاں کیلئے اطلاع ھے کہ ناریتا ائیر پورٹ پر رابطہ کرکے اپنے کوائف بتا کر جاب کیلئے اپلائی کریں۔یہ جاب مستقبل میں پاکستانی کیمیونیٹی کی سیاست میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔

اس جاب کی شرائط بس بندے کو نظروں کا گندہ اور تیز ھونا چاھئے۔

پہلے جائے پہلے پائے۔

تصاویر نیچے ہیں۔



اب جاپان ائیر پورٹ پر بھی اب جاپان ائیر پورٹ پر بھی Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 7:53 PM Rating: 5

11 تبصرے:

saadblog کہا...

مبارک ہو۔ یہ کسر باقی تھی

emran24 کہا...

جناب اگر نوکری پاکستانیوں کے لئے ہے تو اتنی مہنگی مشینیں لینے کی کیا ضرورت تھی۔ ہم پاکستانیوں کی نظروں میں تو قدرتی ایکسرے مشینیں فٹ ہیں۔ ایسا ایکسرا کرتے ہیں کہ کیا ہے کوئی مشین کرے گی۔

عثمان کہا...

سر جی۔۔
یہ تصاویر واقعی ائر پورٹ کے حوالے سے ہیں یا آپ نے بس یونہی انٹرنیٹ سے اُٹھا لی ہیں؟
پہلے والی تصویر کو ذرا غور سے دیکھیں۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

عثمان یہ واقعی ائر پورٹ پر بہت جلد ہم لوگاں کو ایسے ہی دیکھا جائے گا اور جاپان ٹی وی پر بھی ایسی تصویر دیکھائی جا چکی ھے۔میں نے اس خبر کا ترجمہ نہیں کیا۔کہ تصویر ھی خبر ھے۔جاپان کے قومی ٹی وی پر موزائک والی جگہ پر کافی روشنی ڈالی گی تھی۔امریکہ اور کنیڈا والے کیا اس طرح نہیں دیکھتے؟

خاور کھوکھر کہا...

سر جی یه ننگا کرکے دیکھانے والی مشین اتنا بھی ننگا نهیں کرتی ہے
بس دودیه سا نظر اتا ہو اور اکر کوئی اور چیز یعنی کے جسک ے علاوھ هو تو اس کا رنگ کالا نظر اتا ہے

وقاراعظم کہا...

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔۔۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

خاور جی بات تو آپ کی ٹھیک ھے۔
لیکن چھپا چھپابھی اور کالاکالابھی صاف نظر آنے والا معاملہ ھے۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ککککک یہ کیا ھو رہا ھے!!!۔کومنٹ کیوں غائب ھو جاتی ہیں!!

عثمان کہا...

خاور صاحب کی بات ٹھیک ہے۔
اور آپ ذرا پہلے والی تصویر کو غور سے دیکھیے۔
آگے آپ خود سیانے ہین۔

DuFFeR - ڈفر کہا...

تصویر کی کوالٹی خراب ہے ورنہ
"سب دِکھتا ہے میری جان"۔
;)

پھپھے کٹنی کہا...

آپ لوگوں نے جاپانيوں سے کچھ نہيں سيکھا اس معاملے پر اجتماعی خودکشی کی جا سکتی ہے

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.