اف یہ خوامخواہ کا پنگا

ہم نے ورڈ پریس پر اپنا بلاگ ڈال کر نہ جانے کیا نیکی کی جو ہم کبھی کبھار ہی کر تے ہیں۔اب ہماری یہ ہمیں ہی نہ نظر آنے والی  نیکی اس ناہنجار ورڈپریس کو کیوں اچھی یا بری لگی کہ کھل کے ہی نہیں دیتا۔

اگر کھل جاتا ھے تو صرف گھاس پوس ہی نظر آتا ہے۔گھاس پوس ھٹا کر اگر اندر گھس ہی جائیں تو

ہمارے معصوم ذہن کو خراب کر نے کیلئے نہایت فحش قسم کا پیغام دیتا ھے۔اور وہ بھی پنجابی میں جی!!۔

جس سے ہم نہایت شرم محسوس کرتے ہیں۔ہمارے کان تو کیا سر کے بال بھی سرخ ہو جاتے ہیں اس بھری پوری مستانی جوانی میں بھی۔

پیغام جو ھے وہ ورڈ پریس پر تو نہیں  آتا۔

لیکن براوزر کے نیچے لکھا آتا ھے کہ

رن تے نس گئی اے پر کوئی پنگا وی آ

اس فحش پیغام  کو نظر انداز کرکے اگر ہم اپنے پاکیزہ خیا لات سے اپنے قارئین کو متبرک کرنے والا معزز کلام کرتے ہیں اور پبلش کا بٹن دبا دیتے ہیں تو یہ ناہنجار ورڈپریس ہمارے قارئین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتا ھے اور دال ہضم پتھر ہضم کے فطری قنون پر عمل کرکے ہماری تبرک والی پوسٹ ہی ہضم کر جاتا ھے۔

اب آپ ہی بتائیں ہم کیا کریں؟اردو کے سب رنگ  ،اردو بلاگز ،اور سیارہ، اور تمام ساتھیوں کو دوبارہ تکلیف دے کر اپنے بلاگر والے بلاگ پر واپس چلے جائیں اور دنیا میں امن قائم ہو جائے۔ آمین

یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برداشت؟
اف یہ خوامخواہ کا پنگا اف یہ خوامخواہ کا پنگا Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 8:34 PM Rating: 5

18 تبصرے:

کاشف نصیر کہا...

سر جی سمجھ نہیں آئی

سعد کہا...

سرور ڈاؤن ہو گا اس وقت

شازل کہا...

ایسی ہی بات ہوگی

عین لام میم کہا...

کیا مسئلہ ہے... ذرا کھل کے بیان کریں ںا.....! :?:
اور یہ پنجابی پیغام کہاں آتا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے...؟؟
:roll:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

رن کہتے ہیں پنجابی میں عورت کو جی۔
ترجمہ کروں تو کچھ اس طرح آتا ھے کہ رن تو ھو گیا ھے لیکن ایرر بھی ھے۔
مجھے جو اوپر لکھا ہے وہی سمجھ آیا جی

وقاراعظم کہا...

ہاں جی آج byethost.com کا سرور ڈائون تھا کچھ دیر کے لیے، آپ نے شاید اسی وقت رن کیا ہوگا....

ڈفر - DuFFeR کہا...

فری سروروں کی یہ آنیاں جانیاں لگی رہتی ہیں لیکن آپ نے ٹینشن نہیں لینی جی سب اچھا ہے.
بلاگر پہ مت جائیے گا جی
میجھے برا ہی "پیڑا" لگتا ہے وہاں تبصرہ کرنا

افتخار اجمل بھوپال کہا...

آپ نے اس انگريزی کا جو ترجمہ کيا ہے آپ مزاحيہ اداکار زبردست قسم کے بن سکتے ہيں
ورڈ پريس نہ چھوڑيئے ۔ آج کچھ گڑبڑ تھی ميرے دونوں بلا نہيں کھل رہے تھے پھر کھلنے شروع ہو گئے

عثمان کہا...

جاپانی خوامخواہ پنگے باز :mrgreen:

جاپاکی کہا...

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

قدیر احمد جنجوعہ کہا...

یہ مفت کی ہوسٹنگ اور سب ڈومین والے ایسا ہی کرتے ہیں۔ ایک دن آپ اٹھیں گے تو ایک پیغام لکھا ہوا دیکھیں گے کہ کہ ہماری ہارڈ ڈسک کریش ہونے کی وجہ سے آپ کا ڈیٹا ضائع ہو گیا ہے، معذرت۔

بہتر یہی ہے کہ بلاگر یا ورڈ پریس ڈاٹ کام پر چلے جائیں

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

معززین کرام۔۔۔۔۔
میری پریشانی میں شامل ہونا کا بہت بہت شکریہ :lol: :lol:
اب ہم نے فیصلہ یہ کیا ھے کہ اسی بلاگ کو استعمال کریں گے۔
خاور جی نے ہمیں دیسی زبان میں سمجھایا کہ سرور صاحب موچی نائی دھوبی کمہار قسم کے خدمت گار ھو تے ہیں۔اور یہ افسانوں قصے کہانیوں میں عظیم رہائش گاہوں کے سرونٹ کواٹروں میں رہتے ہیں۔مزاج ان کے پاکستان کی ایلیٹ کلاس کے حکمرانوں جیسے ھوتے ہیں اور ںخرے تیسری جنس جیسے ھوتے ہیں۔انہیں برداشت کرکے اپنا الو سیدھا کرو اور جب تک کام چلے کام چلائی جاو۔چونکہ خاور جی کی زبان دیسی تھی اس لئے ہمیں خوب اچھی طرح بات سمجھ آ گئی۔ اس لئے بد تمیز جی کی چھترول کے باوجود ہم یہی بلاگ استعمال کریں گے۔ :lol:

کاشف نصیر کہا...

برداشت کریں.

عادل بھیا کہا...

اوہو... میں زرا لیٹ ہوگیا....
چلئے اب تو آپنے فیصلہ کر ہی لیا... اللہ آپکے کام کو آسان کرے اور ترقیاں دے. میرا مشورہ یہی تھا کہ آپ وہی کریں جو آپکو آسان اور اچھا لگے.

عمران اشرف کہا...

مجھے بھی غلام سرور سے شکایت ہے. آپ کو بھی تنگ کیا ہے اس نے؟ چلیں چھوڑیں جی. اس کا کام ایسا ہی ہے.
:lol:

یاسر عمران مرزا کہا...

سب سے بہتر حل پیڈ سرور پر منتقلی ہے اگر آپ وہ نہیں کرنا چاہتے تو فری سرور پر صبروتحمل سے کام لیجیے۔
بلاگر کا تبصرہ کرنے کا سسٹم بالکل بکواس ہے. اگرچہ اسے انٹنس ڈی بیٹ نامی سافٹ وئر سے باآسانی اچھا بنایا جا سکتا ہے لیکن پھر بھی وہ والی بات نہیں بنتی۔

Carolann Crawley کہا...

Most of the times i visit a blog I see that the construction is poor and the writting bad. On the contrary,I could honestly say that you writting is decent and your website solid.

darts کہا...

Awesome blog , thanks for the post!

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.