ہماری بے وقوفی

جاپان میں آجکل خوب گرمی پڑ رہی ھے۔گاڑی چلا رہے ھوتے ہیں تو بائیک چلانے والے بڑے ہی انجوئے کرتے ھوئے دیکھائی دیتے ہیں۔کچھ دن پہلے ایک بائیک رائیڈر گروپ دیکھا سب ھارلے ڈیویڈ سن کی بائیک چلا رہے تھے۔ہمیں بھی شوق چڑھا کہ بائیک لیں وہ بھی ہارلے لیکن مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے پاس بائیک کا لائسنس نہیں ھے اور بائیک جسے سائیکل کہتے ہیں صرف وہ ہی چلائی تھی۔ ۔سوچا پہلے لائسنس لیتے ہیں اور پھرہارلے خریدیں گے۔ہم بھاگم بھاگ بائیک ٹریننگ سکول گئے اور مبلغ آٹھ سو ڈالرادا کر کے ٹریننگ شروع کردی۔دو دن بعد دوسرے ساتھیوں سے گپ شپ لگاتے ھوئے ہم نے کہا کہ ہم ہارلے خریدیں گے لائسنس لینے کے بعد!۔ہمیں اس وقت معلوم پڑا کے جس لائسنس کیلئے ہم ٹریننگی کر رہے ہیں۔اس پر ہم ہارلے نہیں چلا سکتے!!۔

وجہ کچھ اسطرح کہ ہارلے جو ھے وہ  چار سو سی سی سے زیادہ ہے اور ہم لائسنس لینے جارہے ہیں چار سو سی سی تک کا!۔

اب آٹھ سو ڈالر کی قربانی دے کر ہیوی بائیک کا لائسنس لیں یا کم سی سی کی کسی بائیک کی سواری کریں۔

قربانی والی بات ہمارے بس میں نہیں اس لئے فی الحال چار سو سی سی کا لائسنس ہی لیتے ہیں۔

بعد میں ہیوی بائیک کا لائسنس ٹرائی مار لیں گئے۔

شاید اسی لئے بڑے کہتے ہیں پہلے سوچو پھر تولو اور کرو:oops: :oops: :oops:
ہماری بے وقوفی ہماری بے وقوفی Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 6:08 PM Rating: 5

20 تبصرے:

وقاراعظم کہا...

ہائے جاپان....
اگر ہارلے چلانا ہے تو قربانی تو دینی ہوگی، کیوبکہ آپ جاپان میں ہیں. :wink:
ادھر پاکستان میں تو جی لرنگ لائسنس پہ پھلے ٹرالر چلالو. :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر کہا...

وہی بات ہو گئی
بینر آپ نے اتنا بڑا لگا یا ہے
جمیل نوری نستعلیق فانٹ ڈاؤنلوڈ کرین
اور پوسٹ آ رہی ہے ایریل میں
کیا یہ کھلی بے وقوفی نہیں؟ :mrgreen:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

اچھا بھائی ڈفر کر لو جی آپ ہماری چھترول :oops:
ایک بات بتاوں سب سر پیٹ لیں گئے آپ لوگ۔۔۔۔
لیکن بتاوں گا نہیں :lol: :lol:

عمران اشرف کہا...

جاپان تو جی پھر جاپان ہے۔ پاکستان میں تو دو پہیوں والی چیز کوہی "موٹر سیکل" کہتے ہیں۔ آجکل چینی ساختہ موٹر سائیکل بھی عام مل رہے ہیں۔ ارے ہاں! پوچھنا یہ تھا کے جاپان میں بھی چائینا کی چیزیں ملتی ہیں؟

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

عمران جی ۔ہر چیز میڈ ان چائینا ملتی ھے۔
کھانے پینے سے لیکر دھونے دھلانے تک۔ :lol:

عمران اشرف کہا...

تو یہ ہوئی نا سپر پاور. ایک مہینے چیزیں سپلائی نا کی سب کا کاروبار ٹھپ.

عثمان کہا...

سر جی۔۔۔
اردو ایڈیٹر فسٹ کلاس کام کر تو رہا ہے. اور کوئی مسئلہ درپیش ہے تو حکم کریں.
اور یہ بائیک والا قانون کچھ اسی طرح کینیڈا میں بھی ہے. لیکن ہارلے شارلے تو بہت مہنگی ہے. اپنے بس کی بات نہیں. آپ ٹھہرے امیر آدمی. موج کریں جی. اور جلائیں ہمارے دل..چکنی چکنی تصویریں ڈال کر. ٹش ٹش کرتی بائیک. چکنی سی جاپانی گڑیا....
:P :P

عین لام میم کہا...

پاکستان زندہ باد جی...... لرننگ لائیسنس کی بھی ضرورت نہیں... میں نے تو کبھی نہیں دیکھا کسی کے پاس!
اور یہ جاپان میں ڈالر چلتے ہیں..؟؟

محمداسد کہا...

بھئی ہم تو سچ بولیں گے کہ ہمیں بائیک چلانے ہی سے خوف آتا ہے. ایسے ایسے ایکسیڈنٹ دیکھیں ہیں ایسے ایسے کہ بس نہ ہی پوچھیں. اس لیے آپ بھی خرچہ وغیرہ چھوڑیں. اگر سیکھنا ہی ہے تو گاڑی چلانا سیکھ لیں. تین پہیوں والا رکشہ بھی ٹھیک رہے گا :)

تانیہ رحمان کہا...

واہ جی واہ یاسر نے بھی خوب صورت جاپانی انداز کا گھر بنا لیا ۔ بہت مبارک ہو اگر پہلے مبارکبادی وصول کر چکے ہو تو واپس کر دو کسی دوسرے کے کام آجائے گی ۔۔میں نے تو سنا تھا کہ جاپان میں سارا سال برف پڑتی ہے ۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ٹیسٹ تبصرہ

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

بد تمیز پائی جان۔
یقین مانو میری اخروٹی کھوپڑی بھی اتنی تپی ہوئی ھے۔کہ پسینے آرہے ہیں۔
ورڈپریس تے بھوتنی دا وڈا پنگا اے۔
مجھے تین دن سے الہام ھو رہا ھے نئی نئی گلاں کا لکھنا چاہتا ہوں لیکن یہ ورڈ پریس کچھ کر نے ہی نہیں دیتا۔
میں تو لعنت بھیجتا ہو ورڈپریس پر آپ کی طرف سے اور واپس آتا ہوں۔
بلاگ سپاٹ پر۔
بے عزت کرنے کا بہت بہت شکریہ
lol

خاور کہا...

چار سو سی سی کے لائیسنس کے لیے میں چار ٹرایاں دے چکا هوں
اور فیل اب رمضان ميں پھر جاؤں گا، کوشش کرتا هوں
میرے پاس یاماہا کی ڈرگ سٹار ہے 250 سی سی، اور یه هارلے جیسی هی سوہنی ہے اور مضبوط زیادھ ہے

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

عثمان:. میں تو وڈیو لگاوں گا.جلے تو جلائے گوری :lol:
اسد جی:. گاڑی اور گدھا گاڑی تو ہم چلا لیتے ہیں ہوائی جہاز کی طرح :lol:
عین میم لام جی:. یہ مبلغی قسم کے ڈالر ہوتے ہیں.
تانیہ جی:. اللہ میاں نے جاپان والوں کو بڑے ہی پیارے چار موسم دے ہوئے ہیں.مبارک ہم وصول کریں گے.اور آئی چیز واپس تو ہم نہیں کرتے.
خاور جی:. میں تو چار سو سی سی والی نشیلی ستارہ ہی لوں گا.

یاسر عمران مرزا کہا...

نئے بلاگ کی مبارک ہو جناب

عمار ابنِ ضیاء کہا...

اور یہ ٹریننگ ختم کب ہورہی ہے؟ ٹریننگ میں آپ آگے بیٹھتے ہیں یا پیچھے؟ ٹرینر ساتھ بیٹھتا ہے یا بائک کے ساتھ دوڑتا ہے؟ ان سب پر بھی روشنی ڈالیں... لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تو نہیں ہے نا وہاں... :P

ڈفر - DuFFeR کہا...

بدتمیز نے کہاں گالیاں دیں؟
تبصرہ ڈیلیٹ تو نی کر دیا؟

ڈفر - DuFFeR کہا...

یہ کیا بکواس ہے؟
تبصرہ کسی پوسٹ پہ کرو اور اآتا کسی اور پوسٹ پر ہے؟
کس نے کر کے دی آپ کو ورڈ پریس کی انسٹالیشن؟

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

نہیں ڈفر جی بد تمیز نے گالیاں تو نہیں دیں۔
صرف چھترول کی ہے۔ وہ آپ پرانے والے بلاگ کے اتہ پتہ کی تبدیلی کے تبصروں میں پڑھ سکتے ہیں۔
جی وہ وقار اعظم بھائی کر کے دی ہے۔

DuFFeR - ڈفر کہا...

نہیں وقار بھائی وہ میرا مطلب تھا کہ کوئی کسٹمائزیشن تو نی کری وی :mrgreen:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.