ابال

جب سوچ دماغ میں گردش کرے تو سوچنا پڑتا ھے۔جب سوچتا ھے توسوچتا ہی چلا جاتا ھے۔سوچتا ھے تو کھوپڑی تپنے لگتی ھے۔تپتی ھے تو ابل پڑتی ھے۔ابلتی کھوپڑی میں مرغیوں کے انڈے تو ابلنے سے رھے اخروٹی مغز ہی ابلے گا۔
ابلتا مغز سوچوں کو منتشر کر دیتا ھے۔جب سوچوں کا انتشار قابو میں نہیں آتا تو۔۔۔۔۔۔خبطی یا افلاطونی قسم کا سائیں جی بنا دیتا ھے۔
سائیں جی کو جب مولوی چٹخارے لے کر جنت کا ماحول بتاتا ھے۔
مسند لگی ھو گی بغل میں حور ھوگی ہاتھ میں مشروب انگور کا جام ھو گا۔
خوبصورت غلام ساقی ھوں گے۔
سب آمنے سامنے بیٹھے خوش گپیوں میں لگے ھوں گے۔سب جی سب!!۔
سب پاک لوگ ھوں گے۔پورنستان کا پورنو دیکھتے ہی نہیں۔
پاکستان اگر پاکستان ھے ۔
تو پورنستان نہیں ھے۔
پورنستان نہیں ھے تو مسائلستان بھی نہیں ھے۔
مسالکستان بھی نہیں ھے۔
نسلستان بھی نہیں ھے۔
لسانستان بھی نہیں ھے۔
مولویستان نہیں تو روشن خیالستان بھی نہیں ھے۔
جاہلستان کا چار پانچ سال کی بچی کی دھجیاں اڑاتا ھے تو اعلی تعلیمستان کا اجتعماعی طور پر چوبیس پچیس سال کی بچی کو بھنبھوڑتا ھے۔
سائیں جی کو اللہ میاں نے پوچھ لیا ۔جنت میں جائے گا کہ جہنم میں۔
سائیں جی کو پتہ ھوگا کہ جنت میں پاک لوگ ہیں۔اور جہنم کافرستان ھے۔
اللہ میاں سے شارٹ ٹرم سیاحتی ویزہ لے کرسائیں جی جنت اور جہنم کا دورہ کرے گا۔
سائیں جی گا قیاسستان عین الیقین کے بعد صحیح نکلا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
سائیں جی بس اتنا جانتا ھے۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ نہیں کہا تھا قیصرو کسری میں مکہ سے زیادہ برائیاں ہیں۔
پیارے نبی صلی اللہ و علیہ وسلم نے مکہ کی چھوٹی سی وادی کی برائیوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
پھر نیکیوں اور اچھائیوں کی خوشبو پھیلتی ہی چلی گئی۔
برائی تو برائی ھے۔کم کیا زیادہ کیا!!۔
ابال ابال Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 6:43 PM Rating: 5

19 تبصرے:

محمداسد کہا...

اٌپ کا دکھ بيشک صحيح` مگر اٌپ ہميشہ بندر کی بلا طويلے کے سر تھوپنا کيوں چاہتے ہيں
بستی بستی آندھی جھکڑ، صحرا صحرا جل تھل طوطے
ویرانے میں کریں ٹھکانا، اس بستی سے اُڑ چل طورے‘

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ہہم۔۔۔۔۔۔۔اسد صاحب۔۔مقصد ایسا تو نہیں تھا۔
دوبارہ اپنی تحریر پڑھی تو جیسا آپ نے کہا کچھ ایسا ہی لگا۔۔۔۔

امید ھے کوئی خاص وجہ یا کسی پر حملہ نہیں سمجھیں گے۔
صرف سائیں جی کے ذہن کا انتشار اور ابال ہی سمجھیں۔

سعد کہا...

نیا گھر مبارک ہو :-D

عدنان کہا...

بہت عمدہ بھائی جی

کاشف نصیر کہا...

نیا گھر مبارک ہو، یہ تھیم بھی بہت اچھی ہے ۔
میں نے بھی اس ڈومن پر بلاگ بنایا ہے لیکن ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس میں اردو تحریر سوالیہ نشان کی صور میں نظر آرہی اور دوسرا ورڈ پریس 3 انسٹال نہیں ہورہا، سوئم کوئی اچھی تھیم درکار ہے۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

کاشف آپ وقار اعظم بھائی کو پکڑیں۔
بندہ بڑا ہی سید ھا جلیبی کی طرح ہےاور بے لوث بھی۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

شکریہ

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

بہت بہت شکریہ جی

ڈفر - DuFFeR کہا...

نئے بلاگ کی مبارکباد قبول کریں جی
اور حملہ کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ یہ حملہ تو نہیں ہے؟
;)

ڈفر - DuFFeR کہا...

اوپر سے ماڈریشن لگا دی کہ سچا تبصرہ سنسر کر سکیں
بڑی غلط بات ہے جی یہ تو

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ارے نہیں ڈفر جی ایسی گستاخی کیسے کر سکتا ہوں۔
اس انگریزی سے مغز ماری کر رہا ہوں۔
کھوپڑی ابل رہی ھے اور مجھے پسینے آ رہے ہیں۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپی مارنا
دل گرم رکھنے کا ھے اک بہانہ

وقاراعظم کہا...

جناب یہ نشانہ کس طرف ہے جی؟ ویسے نئے بلاگ کی مبارکباد قبول کیجئے۔۔۔

عثمان کہا...

واہ جی واہ ......
نوے نکور بلاگاں....بلے بھئی بلے...

سر جی اب ایک کام کریں. اردو ایڈیٹر کا پلگ ان بھی نصب کر لیں. تاکہ تبصروں کے سیکشن میں اردو لکھنے کی آسانی ہو.
تفصیل کے لئے یہ لنک دیکھیں.

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?10570-%D9%88%D8%B1%DA%88%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D8%A7%D9%88%D9%BE%D9%86-%D9%BE%DB%8C%DA%88-%D9%BE%D9%84%DA%AF-%D8%A7%D9%86!

اور اپنے آپ کو اردو محفل پر بھی رجسٹرد کرا لیں. بہت مفید جگہ ہے. بلاگنگ سے متعلق تمام تیکنیکی معلومات وہاں ملتی رہیں گی. نیز ہر قسم کا کلام خوامخواہ بھی وہاں جاری رہتا ہے.

عثمان کہا...

بلکہ آپ کو وہاں رجسٹرڈ ہونا ہی پڑے گا. بغیر رجسڑیشن بلگ ان ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے. بڑی اچھی جگہ ہے اردو محفل. زرا چکر لگا کے تو دیکھیں.

عثمان کہا...

سر جی۔۔۔
جہاں جہاں تبصرے کر رہے ہاں وہاں اپنے لنک تو ٹھیک کرتے جائیں۔

عمران اشرف کہا...

ان تمام چیزوں کو جمع کر کے مسائلستان کا نام مناسب لگتا ہے. کیا خیال ہے جناب کا؟

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

عمران جی بجا فرمایا۔

عین لام میم کہا...

بلاگ کی مبارکباد.....
کو ڈاٹ سی سی میں بھی بلاگستانیوں نے رونق لگا دی..
تحریر پہ کیا تبصرہ کرنا.. پتا جو ہے کہ آپ بجا فرما رہے ہیں.
:mrgreen:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.