عزیزو اقارب کی اب کوئی قدر نہیں رہی جی!!۔!

چند دن پہلے اسلام آبادکی خبر پڑھی تھی کہ جنگلی سوروں کی آمد سے ان دنوں منسٹرز کالونی میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

جنگلی سور منسٹرز کالونی کے عقب میں ٹوٹے ہوئے آہنی جنگلے سے وفاقی وزراء کے لئے مختص کالونی!!! میں داخل ہو رہے ہیں۔

اس کالونی میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مولانا فضل الرحمن!!! سمیت وفاقی وزراء اور وزراء کے مساوی مراعات!!!! لینے والی دیگر شخصیات!!! رہائش پذیرہیں۔جنگ اخبار میں لکھا تھا کہ جنگلی سوروں کی اچانک یلغار سے خوفزدہ وزراء!!!! نے منسٹرز کالونی میں رات کو چہل قدمی ترک کردی ہے اور وزراء کے بچوں سے کہا گیا ہے۔

کہ وہ سر شام گھروں میں پہنچ جایا کریں۔

منسٹرز کالونی میں موجود سیکورٹی گارڈز کو عام طور پر گولی چلانے کی ممانعت ہے۔

اسلئے سیکورٹی گارڈ کو ڈنڈے اور سیٹیاں دی گئی ہیں تاکہ جنگلی!! وزرا!! کے ریوڑ منسٹرز کالونی کے رہائشی علاقے میں داخل نہ ہوسکیں۔

دیکھیں جی!۔آپ کے گھر مہمان آتے ہیں نا؟

وہ کون ھوتے ہیں؟

آپ کے رشتہ دار آپ کے دوست؟

اور لازمی بات ھے جی۔آپ کا کوئی جاننے پہچاننے والا ہی آپ کو مہمانداری کی زحمت دے گا۔

اب آپ اگر اپنے غریب غربا اور اپنے ہی جیسے شریف مہمانوں کو حقیر سمجھ کراپنے کن ٹٹوں کو سیٹیاں اور ڈنڈے دے کر اپنے رہائشی علاقے سے دور رکھیں تو یہ ظلم عظیم ھوا کہ نہیں جی؟

ان وزرا کا اپنے عزیزواقارب سے اگر اتنا براسلوک ھے۔تو جناب ہم عوام کے ساتھ کیا کریں گے؟

اس لئے ہم سب کو احتجاج کرنا چاھئےوزرا سے کہ اپنے رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرو۔

اور انہیں بھی حکومت میں اچھے عہدوں سے نوازو۔

کم ازکم اپنے گندگی کے ڈھیروں سے انہیں پیٹ پوجا کرنے دو۔

یہ خنزیر(وزرا) سب کچھ صاف کر جاتے ہیں جی۔

اپنا اور دوسروں کیا ھوا بھی صاف کر جاتے ہیں!!۔

وزرا سے مودبانہ گذارش ھے عوامی جگہ پر مت آئیں!۔
عوام نے بھی سیٹیاں اور ڈنڈے پکڑ لئے تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرق !!!!!!!۔
عزیزو اقارب کی اب کوئی قدر نہیں رہی جی!!۔! عزیزو اقارب کی اب کوئی قدر نہیں رہی جی!!۔! Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 3:56 PM Rating: 5

8 تبصرے:

Anonymous کہا...

بہت ہی اچھا بلاگ بنایاہے

Saad کہا...

خون سفید ہو گیا ہے جی
:-D

عثمان کہا...

چھڈو جی۔۔۔
مجھے یہ بتائیں کہ بارہ سنگھے کا بھی ادھر آنا جان ہے کہ نہیں؟

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

عثمان بارہ سنگھے سے میری کیا رشتہ داری ؟
ارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں۔۔۔۔اس معصوم کی بات کر رہے ہو۔نہیں بھائی بے نامی میں نام پیدا کرے تو کرے نامی میں ہم کاٹ دیں گے۔

emran24 کہا...

ان کو کتنا ہی ذلیل کر لہ۔ یہ باز نہیں آئیں گے۔

جعفر کہا...

ان حیوانات کو وزراء اور ان کے اہل خانہ کا عزیز ثابت کرکے آپ نے ان سے اچھا نہیں کیا
مانا کہ وہ بے چارے جنگلی سؤر ہیں
پر اتنے بھی سؤر نہیں!۔۔۔

عادل بھیا کہا...

گل ہوئی یاسر بھیا۔۔۔ ہمیشہ کی طرح آج بھی مزہ آگیا۔۔۔ دِل خوش کر دِتا اے۔

فرحان دانش کہا...

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.