آپ سب کے لبوں کی چٹک کیلئے ہماری ناکام کوشش۔

۔ہمارے خاور جی ہیں تو تاریک گوشوں کے راہی مگر جب انہیں فون کریں تو ٹھیٹ اور ڈھیٹ پنجابی لہجہ میں اسلام علیکم کہہ کرفون اٹھاتے ہیں۔

دو دن پہلے انہیں فون کیا۔تو حضرات جیسی ہماری اپنے باغ وبہارشخصیت خاور جی سے ٹیلی فونی گفتگو ھوئی حاضر ھے۔

خاور:۔ سلام علیکم جی

یاسر:۔ وعلیکم اسلام

خاور جی:۔ کیسے یاد کیا؟

یاسر:۔ خاور جی ایک تعلیمی مدد تو دیں۔

خاورجی:۔ حکم جی

یاسر:۔ایک وڈیو بنائی تھی اور اس کے دس دس منٹ کے ٹوٹے بنا کر یو ٹوب پر لگانی ھے۔

خاور جی:۔تو ٹو ٹے کریں اور لگائیں نا۔

یاسر:۔لیکن خاور بھائی مجھے ٹوٹے ٹوٹے کر نے والے ٹوکے(بغدا) کا استعمال نہیں آتا!۔

خاورجی:۔ٹوٹے ٹوٹے نہیں کر سکتے؟

یاسر:۔ نہیں آتے جی کافی عرصے پہلے کئے تھے۔بھول گیا ھوں۔

خاور جی:۔ ٹوٹے ٹوٹے کرنے نہیں آتے تو مولا جٹ کی فلم دیکھ لو نا!۔

یاسر:۔ جی وہ فلم یہاں نہیں ملتی۔

خاور جی:۔ تو ایسا کرو فریش میموری میں وڈیو کو ڈالو اور مجھے بھیج دو۔

یاسر:۔ ٹھیک ھے جی

خاور:۔ ڈاکخانے جاو اور کازو شی کے خاور کو فریش میموری پوسٹ کردو۔

یاسر:۔ٹھیک ھےجی ابھی جاکر کر دیتا ھوں

خاورجی:۔او کے جی سلام علیکم

یہ کہہ کر خاور جی نے فون بندکر دیا۔اب میں دودن سے ڈاکخانے جا رہا ھوں۔لیکن وہاں پر جو خوبصورت سی ننھی منی جاپانی گڑیا ھے۔وہ کہتی ھے جی۔

کازو شی کے خاور کو میں نہیں جانتی اس کا کوئی ٹھیک ٹھاک اتہ پتہ دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کازو شی کے خاور کو بھیج دو نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جواب پھر ایک ہی۔۔۔۔۔۔۔ اتہ پتہ دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیونکہ میں مستقل مزاج ہوں میں نے بھی اسی جاپانی گڑیا سے اپنی ڈاک بھیجوانی ھے۔کبھی نہ کبھی تو مانے گی نا۔

یہ خاور جی کو جانے یا نہ جانے مجھے ضرور جان جائے گی۔

اب یہ آپ پڑھنے والوں پر چھوڑتا ھوں۔کہ میری لترول کریں یا خاور جی کی چھترول کریں۔یا آپ سب کے لبوں کی چٹک کیلئے کی گئی ہما ری ناکام کوشش کو قبول کریں۔
آپ سب کے لبوں کی چٹک کیلئے ہماری ناکام کوشش۔ آپ سب کے لبوں کی چٹک کیلئے ہماری ناکام کوشش۔ Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 7:56 PM Rating: 5

11 تبصرے:

saadblog کہا...

میں نے نامعلوم لوگوں کو فون لگانے کا طریقہ بتایا تھا خاور جی کو نہیں

وقاراعظم کہا...

جناب اگر جاپانی گڑیا مان جائے تو منانے کا طریقہ ہمیں بھی ضرور بتائے گا۔۔۔۔۔۔

عثمان کہا...

جاپانی گڑیا کا فون نمبر میرے ای میل ایڈریس پر ارسال کیا جائے۔
نیز فیس بک کا پتا بھی بتا دیں۔

کاشف نصیر کہا...

ویسے آپ 22 سالوں سے جاپان میں ہیں اور جاپانی گڑیا کا خیال اب آیا۔۔۔۔۔

کاشف نصیر کہا...

ویسے آپ 22 سالوں سے جاپان میں ہیں اور جاپانی گڑیا کا خیال اب آیا۔۔۔۔۔

پھپھے کٹنی کہا...

يہ کيسے ہو سکتا ہے وہ خاور چچا کو نہ جانتی ہو ، تصوير ساتھ لے جائيں فورا پہچان لے گی

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ہاہاہا پھیپھے کٹنی جی۔
آپ لو ھار ہو جی لو ہار۔
سو سنار کی ایک آپ کی۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

بھائیو۔
آپ سب غلطی فہمی میں مبتلا ھو۔
اور یہ غللط فہمی آپ کے جوان اور کنوار خون کی لگتی۔
میں نے صرف ڈاک پوسٹ کروانی ھے۔
اور میری بیس سال پرانی جاپانی گڑیا کافی تگڑی ھے۔الٹا سیدھا شک بھی ھوا تو گئے ہم کام سے۔

DuFFeR - ڈفر کہا...

خاور صاحب کو چھوڑیں جی وہ تو خود کفیل ہیں
روز جا کر میرا پوچھا کریں
آپ کو جان جائے گی
اور مجھے یاد رکھے گی
کیا پتہ کبھی کہیں میرے سے ملاقات ہو ہی جائے

bdtmz کہا...

آپ خاور صاب کی طرح میک پر تو نہیں ؟ اگر ہاں تو میرے تبصرے کو بکواس جانین اور ڈیلیٹ فرما دیں۔

میں دو سافٹ وئیر استعمال کرتا تھا۔ میرے الٹے کاموں میں بڑے مددگار تھے۔ اب مجھے نام بھول گیا ہے مگر ایزی ویڈیو سپلٹر کچھ مانوس لگتا ہے۔

http://download.cnet.com/Easy-Video-Splitter/3000-13631_4-10176687.html

کچھ ویڈیو سپلٹر پہلے ویڈیو کو کنورٹ کرتے ہیں جو کہ بہت وقت لیتے ہیں۔ ایک ٹپ ہے کہ پہلے اپنی ویڈیو کی ایکسٹینشن یعنی اس کی فائل ٹائپ دیکھیں اور اس کے حساب سے ویڈیو سپلٹر ڈھونڈیں۔ کچھ ویڈیو فارمیٹس کے ڈائریکٹ سپلٹر نہیں ملتے یا پھر پیسے دینے پڑتے ہیں لہذا ان کو پہلے کنورٹ کرنا پڑتا ہے۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

شکریہ بدتمیز بھائی
مسئلہ حل ھو گیا تھا۔ہر چیز میسر تھی لیکن عقل کا فقدان تھا۔بات دیر سے سمجھ آئی لیکن مسئلہ حل ھو گیا۔
آپ کا بہت بہت شکریہ

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.