الٹی کھوپڑیاں

رنگیں فلموں جیسے خواب اور سراب بد بو دار باتیں مولا جٹ تے نوری نتھ والی بڑکیں. حالت وجد میں سب معاف ھے ۔مجنون قسم کے جنونی جو ھوئے۔جو دل میں آیا بک دیا بعد میں مکر گئے۔ہم توذرا حالت وجد میں تھے۔بوجہ جعلی ڈگری نااہل ھوئے تو کیا۔رنگیں انڈین فلموں جیسے خواب دیکھنے والی بھیڑ بکریوں نے دوبارہ سردار چن لیا۔اب کر لو جو کرنا ھے۔اب تو اصلی تے نسلی ڈگری سے آئے ہیں۔

قوم کے حالت سنواریں گئے۔قوم۔۔۔۔۔۔یا بھیڑ بکریاں۔۔۔قوم کے سر کھوتے جیسے ۔ فرق اتنا کہ کھوتے کے سر پر سینگ نہیں ان کے سر میں خنا س کے سینگ ہیں۔
جہاں موقع ملا ایک دوسرے کو گھسیڑ دیے۔

دغا ،دھوکہ، جھوٹ فراڈ، رشوت کا رزق، اقربا پروری، نااہل سفارشی حکومتی اہلکار، کرپٹ سیاستدان اور حکمران سب یہود و ہنود و نصاری کی سازش۔

ایک دوسرے کی گردن مارو اور الزام دو یہود و ھنود کو۔کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرو الزام دو آئی ایم ایف کو۔اپنے پسند کے چنے ھوئے سرداروں کی عیاشیوں کو بھگتو اور الزام ھے ورلڈ بینک والوں کا شرح سود بہت ھے۔غریب کے بچوں سے بگھار لو اور الزام مولوی پر کہ چندے جمع کرکے جنونی پالتا ھے۔مولوی گناہگار ھے کہ ہمارا معاشرہ اور سٹیٹ فلاحی ھے۔مولوی ہماری بادشاہی پر لات مار رہا ھے۔

قصے کہانیوں کا تھوک کا کاروبار،رنگ بازیوں کی بریکنگ نیوز۔
سست، کام چور ،کاہل، بے مغز ، ٹھس جوان نسل۔۔۔۔۔جیسی پرورش کی تھی ویسی ھی تیار ھوگئی ۔یہ بھی یہود ھنود کی سازش۔

ماضی کے جاہ و جلال کے قصے کہانیاں۔حال بوجہ سازش یہود وھنود خنزیروں کے باڑے جیسا۔

ابلتے گٹر، گلی، محلے، گاوں میں کچرے کے ڈھیر، غلاظت کے انبار یہ بھی یہود و ہنود کی سازش۔

حال کی تیس سے پچاس تک کی نسل نے تو قریبی پچھلی نسل میں کوئی اعلی شخصیت دیکھی نہیں۔سنا اور پڑھایہی کہ وہ بھی یہود و ھنود کی سازش کا شکار تھے۔

سامنے والی نسل کا حال دیکھیں تو جس کو رزق وافر میسر ھے وہ شراب و شرم گاہ کا غلام۔جس کو میسر نہیں وہ پیٹ کا پجاری۔دال آٹے گھی مرچ اچار تک میں ملاوٹ۔یہ بھی یہود و ھنود کی سازش۔

دودھ بیچو زھریلا پانی میں بھی قدرتی ملاوٹ۔
شور ھے سازش ھے یہود و ھنود کی۔

شخصیت پرستی، نسل پرستی، زبان پرستی، فرقے پرستی، میں لاشوں کے مینار پاکستان بناو ۔واویلا ھے سازش کر رھے ہیں یہود ھنود۔

مولوی حلوے پہ ریشہ خطمی،پڑھا لکھا مشروب مغرب اور چٹی چمڑی پہ ریشہ خطمی سب یہود و ہنود کی سازش۔
الٹی کھوپڑیاں الٹی کھوپڑیاں Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 10:06 PM Rating: 5

8 تبصرے:

DuFFeR - ڈفر کہا...

اتنا غصہ اچھا نہیں یاسر جاپانی
مڑ کے پاکستان جانا ہے کچھ تو خیال کر

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

قبر بک کروالی ھے جاپان میں حفظ ماتقدم کے طور پر،۔
lol

اس انگریجی دا خانہ خراب ماڈریشن ختم کرتا ھوں۔پھر واپس آجاتی ھے۔ماڑا امارا سمجھدانی خراب اے۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کہا...

خدا آپ کے زور قلم میں اضافہ کرے۔ آمین

پھپھے کٹنی کہا...

ارے آپ کے اور ميرے خيالات تو بہت ملتے جلتے ہيں

پاک لوگ کہا...

زبردست تحریر یاسر جاپانی بھا ئ لگے رھو ہم تمارے ساتھ ھے ، سر جی میں نے پہلی بار اتنی سچھی اور پاکستان کے حالات پر فٹ تحریر پڑی ھیں،،
ھم ہر چیز کا الزام دوسرے پر ڈال کر خود بری الزام ھوجاتےھیں ،،

ہیلو۔ہائے۔اےاواے کہا...

ٹھیک ہی کہے ہیں آپ ۔

تانیہ رحمان کہا...

یاسر پہلے تو آپ یہ بتاو کہ آپ کھانے میں کیا کھاتے ہو ۔ کیونکہ آپ کی باتیں جاپان والوں سے بہت ملتی ہیں لیکن سنا ہے وہ جو کھانتے ہیں ہضم نہیں ہوتا ، ۔ کیا میں نے ٹھیک سنا

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

تانیہ یہ یہود و ھنود کی اڑائی ھوئی بات ھے۔جاپانی صرف مینڈک اور لال بیگ زیادہ کھاتے ہیں۔یک دم ہضم ھو جاتے ہیں۔نہیں تو ہم موٹے نہ ھو جاتےبد ہضمی سے!!۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.