نیٹی نیٹی مزا مزا

مباحثے اور مناظرے کیلئے نیٹ سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔یہ ایسا اکھاڑہ ھے کہ فریقین ایک دوسرے کےآمنے سامنے نہیں ھوتے۔ ھتھ پنجے کاخطرہ بھی نہیں ھوتا۔نہیں تو میرے جیسا مرنجاں مرنج بندہ روزانہ بیوی سے ہلدی کی ٹھکور کروائے۔عموما نیٹ پر پنگا لینے کیلئے بندہ ایک آرام دہ پیٹھ کا سہارا لے کر بیٹھتا ھے۔

بحث و تکرار کیلئےاس سے بہتر طرزنشست ممکن نہیں۔فریقین کو ایک دوسرے کی صورت نظر نہیں آتی صورت نظر نہ آنے کی وجہ سے بازوں کی مچھلیاں بھی نہیں پھڑکتیں اور منہ سے جھاگ بھی نہیں اڑتی۔نہ آپے سے باہر نہ تاپےسے باہر۔

اگر بندہ تھوڑا سا نفسیات سمجھتا ھو تودوسرے کی تحریر سے اندازہ لگا لیتا ھے۔ کہ یہ کیسا بندہ ھے۔ایک تھوڑی سی بد معاشی دکھا کر کمپیوٹری ڈبے کے اس طرف والے کو تپا سکتا ھے۔زور لگائے بغیر ادھر والے کو گنجا کر سکتا ھے۔کمپیوٹری ڈبے کے اس طرف والے کے ھی ھاتھوں۔

ہمارے خیال میں اب تمام دنیا والوں کو اپنی جنگ اسی نیٹی اکھاڑے میں کرنی چاھئے۔اس کے نقصانات تو کچھ نہیں ھیں۔لیکن فوائد بہت ہیں۔نہ تو جنگی بجٹ کی ضرورت نہ ھی فوج کی۔
نہ جنرل آئے گا نہ فوجیوں میں پلاٹ بانٹے گا۔نہ ہی گورے آقاوں کی بغل میں گھس کر ہمیں زبان دکھا کے چڑائے گا۔

ساری عوام کو ایک ایک کمپیوٹری ڈبہ دے دو۔اور کھلی چھٹی۔
اماں ابا بیٹی بیٹا دادی دادا اور اگر گھر میں کوئی ماسی میسر ھو تو اسے بھی ایک کمپیوٹری ڈبہ تھما دو۔

اس سے ایک بہت بڑا فائدہ یہ ھو گا۔کہ ڈرون حملوں کا خطرہ نہیں رھے گا۔دشمن بہت تپا تو آرامدہ نشست پر کسمسائے گا اور بہت نہیں تو ایک عدد انگریزی گالی دے دیگا۔
لیکن لاکھوں جانوں کو نہ دشمن ذبح کرےگا نہ ہم حلال۔

انگریزی کی گالی تو آپ کو پتہ ھی ھے گالی نہیں روشن خیالی ھوتی ھے۔
روشن خیالی نہ ھوتی تو ہمارے حکمران عوام سے خطاب انگریجی میں تھوڑا ھی کرتے۔
حکمران سپیچیاں سپیچیاں کرتے ھیں اورمجھے بین کی دھن سنائی دیتی ھے لگے ھاتھوں دھمال ڈال لیتا ھوں۔

علما کرام بھی اپنے فرقی مسائل کے مناظرے اسی طرح کر سکتے ھیں۔علما کرام کا اور عوام کا اس میں بہت فائدہ ھے۔

عوام مولوی حضرات کی علمی و ادبی اچھل کود دیکھ کر مولوی حضرات سے متنفر نہیں ھوں گئے۔عوام کا فائدہ یہ ھے کہ جو جہاں جیسا میسر ھے کی بنیاد پر اپنی اللہ اللہ کریں گئے۔خوامخواہ کی ٹینشن نہیں ھوگی۔

سیاستدان حضرات کیلئے تو فائدہ ھی فائدہ ھے۔نیٹ پر جو وعدے وعید کریں۔الیکشن کے بعد وہ صفحہ ھی ھوسٹ سے غائب کر دیں۔گھوسٹ کی طرح نظر ھی نہ آئے۔لیکن احتیاط ضروری ھے۔کاپی پیسٹ کی سہولت شروع ھی میں اپنے پیج پر نہ دیں۔

نیٹی نیٹی مزا ہی مزا
کیسا ھے ہمارا آیڈیا؟
نیٹی نیٹی مزا مزا نیٹی نیٹی مزا مزا Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 4:30 PM Rating: 5

3 تبصرے:

DuFFeR - ڈفر کہا...

فٹ آئیڈیاز ہے جی
عمدہ تریییییییین
لیکن ایک چیز پہ شک ہے
اور وہ ہے
"نہ آپے سے باہر نہ تاپےسے باہر"۔
کیا خیال ہے؟

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

تپ کے انگیٹھی کے پاس سے اٹھ کے باہر گئے تو تاپے سے باہر ھوئے۔

پھپھے کٹنی کہا...

آہستہ آہستہ آپ لائن پر آ رہے ہيں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.