پاکستان اور پاکستانی قوم زندہ باد

چند خبریں کچھ اسطرح کی۔

دھشت تو دھشت دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے
بحر ظلمات میں دوڑا دیئے گھوڑے ہم نے

دتہ خیل میں ڈرون نے پانچ میزائیل داغے ۹شہید۔

متاثرین ہنزہ کے احتجاج پر حکومت کی امداد کا اعلان۔

شوگر مالکان نے چینی کی درآمد پر پابندی لگوانے کیلئے کسانوں اور بینکوں کے ۱۱۰ ارب دبا لئے۔

گوادر میں ایف سی قافلہ پرراکٹ حملہ ۲ شہید۔

لاھور میں ۵ کریکر دھماکے ۴ زخمی۔

رینجرز کے اختیارات کی بحالی۔ متحدہ نے کارکنوں کو اسلحہ نمائش سے روک دیا۔

۲پی پی کارکنوں سمیت ۵افراد کی ٹارگٹ کلنگ۔

امریکہ نے پاکستانی ایلیٹ کلاس کے بچوں کو ممکنہ دھشت گرد قرار دے دیا۔

رحمان ملک کی طرح دستی و غیر دستی دستیاب و غیر دستیاب تمام وزرا کے تحفظ کا اعلان۔ منجانب صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مقتولین یاشہدأ کی تعداد بڑھتی ھی جارھی ھے۔مختلف زبانیں بولنے والے اپنی لسانی قومیت پر قربان ھو رھے ھیں۔نعرہ ھے رنگ لا کے رھے گا شہیدوں کا خون!!۔

اب آپ نیچے دی گئی تصویر دیکھئے اور اپنے پنجابی بلوچی سندھی مہاجر پختون ھزار وال۔اور اس کے علاوہ جہاں سینگ سمائیں اس کے ھونے یا نہ ھونے پر فخر کریں اورتصدیق کیجئے کہیں یہ ہماری ھی تو ماں بہن بیٹی تو نہیں کہیں؟
کسی دوسری قوم سےھو تو پھر خیر ھی ھے۔

یا اللہ رحم کر

پاکستان اور پاکستانی قوم زندہ باد پاکستان اور پاکستانی قوم زندہ باد Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 8:58 PM Rating: 5

3 تبصرے:

فکر پاکستان کہا...

اللہ رحم تب کرے گا جب ہم خود پر رحم کریں گے ۔۔ خدا بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جسے خود نہ ہو خیال اپنی حالت بدلنے کا

پھپھے کٹنی کہا...

يہ آخری تصوير کيا ہے

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

خوفزدہ ننگے سر ننگے پاوں بھاگتی آپ کی ہم جنس،میں یہ تصویر دیکھ رو پڑا تھا۔بعد میں ایک گھنٹہ ریتلی تھیلے کو لات مکے مارتا رہا۔
lol

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.