صوبہ پختونخواہ کے خلاف ایبٹ ابادمیں حتجاجی جلوس پر فائرنگ سے کافی ھلاکتیں ھو گئ ھیں اب ھمیں ھلاک ھونے والوں کو شھید کھنا پڑے گاپاکستانی قوم کو تو ویسے بھی شھید ھو نے کا بھت شوق ھے اب اگر پختنخواہ کے حامی لیڈروں کو عقل ھوتی تو وہ خیبر پختونخواہ کے بجائے ھزارہ پختونخواہ کا نام رکھ لیتے تو اتنا گند نہ ھوتا۔میرے علم کے مطابق سرحد میں صرف دو قومیں غیر پختون ھیں ایک گجر اور ایک عباسی باقی ھندکو سپیکر پختون ھی ھیں۔اتنی آسان سی بات ھمارے لیڈروں کےدماغ میں کیوں نہ آئی میری سمجھ سے باہر ھے۔یا یہ لوگ فساد ھی چھاتے تھے اب صوبہ ھزارہ بن کر رھے گا یا پھر گند ھی ھوتا رھے گا اسی موضوع پر بات ھو رھی تھی کہ ایک صاحب بولے کہ تم تو سید ھو کیا تم بھی پٹھان ھو؟ بات ان کی بھی صحیح ھے لیکن میرے ساتھ مسئلہ یہ ھے کہ مجھے نام یا پہچان سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ھے۔سید اگر پنجاب سے ھو گا تو پنجابی شاہ جی ھو گاسندھ سے ھو گا تو سید سائیں بلوچستان سے ھو گا تو بلوچی شاہ جی سرکار پختونخواہ سے ھو گا شاہ خان بابا ھم تو ھم ھوئے تین میں نہ تیرہ میں ھاں نذرانہ وغیرہ دو تو ھم آپ کے ھوئے آپ کا کیا خیال ھے؟
خوامخواہ پختومخواہ
Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی
on
2:29 PM
Rating:
2 تبصرے:
اچھا تو آپ ميرے سسرالی ہيں
ارے بھابھی آپ۔۔۔میں تو اپنی چھوٹی بہن سمجھ رھا تھا۔پھیپھے کٹنی تو وہ ھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں