سوال

غربت؟ جہالت؟ رشوت خور بد کردار حکمران؟ چور سیاست دان؟بد و بے عمل کلو کے حساب سے دین بچنے والے مولوی؟
جاہل،بدتہذیب ، گنوار ، تاریک خیال عوام۔
لیکن حیرت کی بات ھے جب ھم چند لوگ محفل جماتے ھیں چٹخارے والی۔تو ھر کوئی مدبر رحمدل اعلی کردار دیندار ھر برائی سے نفرت کر نے والا ملک و قوم کادرد دل میں رکھنے والا موقع ملے تو قوم کی خدمت کر نےوالا۔ کیسی خدمت وہ وصولی کے بعد بتائیں گئے۔

سب سے حیرت انگیز بات جو دیکھنے میں آتی ھے۔ہر ایک اعلی پائے کا دانشور ہوتا ھے۔ملکی وقومی اور بین والاقوامی سیاست کی باریکیوں پر نظر رکھتا ھے۔امت کی ابتر حالت کی وجوہات سمجھتا ھے۔دین کی سمجھ علمأکرام سے بہتر رکھتا ھے۔

کیا وجہ ہے ھم مسلمانوں کا معاشرہ دیوالیہ!!! اخلاقیات کا ستیاناس!!!اگر کوئی عورت قسمت کی غلطی سے اکیلی ھو تو اس کا جینا ھمارے معاشرےمیں مشکل!! محفلوں میں ھم ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کرملک وقوم و امت کی بہتری کا حل پیش کرتے ھیں۔

ھمارے سیاست دان جب تخت نشین ھوتے ھیں تو اپنی حکمت کی اور اپنی اعلی کارکردگی کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے!!
اس کے باوجود ھماری حالت دگرگوں ھے۔کسی بھی ملک میں مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں کی کوئی عزت نہیں!!!ہاں تلاش کرنے سے شاید کوئی عزت کی بھیک دینے والا مل جائے!!اپنے ھی ملک میں ھماری جان و مال و عزت اپنوں ھی کے ھاتھوں محفوظ نہیں!!!اگر سڑک پر سکول کا بچہ بستہ لیکر جا رہا ھو اور اس کی پولیس دھنائی کرے۔ سڑک پر بچے کو برہنہ کرکے تشدد کرے۔ معاشرے میں بچوں پرجسمانی و جنسی تشدد ھو۔کیا ھم ان بچوں سے حب الوطنی کی امید رکھ سکتے ھیں؟ بھاڑ میں گئی حب الوطنی!!!کیا ایسے بچوں کو معا شرے کے لئے اچھا انسان بنا سکتے ھیں؟

کیا وجہ ھے۔ھم اتنے اعلی اتنے حکمت والے اتنے عظیم ھونے کے باوجود دنیا اور آخرت میں تباہ حال ھیں؟

مجھے تو جواب نہیں مل رہا۔کیا کوئی میرے تاریک ذہن میں ابھر نے والے سوالوں کاجواب دے سکتا ھے؟اگر ہو سکے تو حکیم الامت،دانشور حضرات سے جواب کی درخواست ھے۔ یہ مت کہئے گا کہ تعلیم کی کمی گند کی وجہ ھے۔سب زیادہ گند تعلیم یافتہ حضرات ھی کر رھے ھیں!!!ہ
سوال سوال Reviewed by یاسر خوامخواہ جاپانی on 4:56 PM Rating: 5

10 تبصرے:

پھپھے کٹنی کہا...

ان سب حالات و وجوہات کا سبب تعليم کی کمی زيادتی کم اور جنيٹک مسئلہ زيادہ ہے نسل ميں تبديلی کے ليے جس کا بس چلے اپنے سے بہتر غير ملکيوں سے شادی کرنی چائيے تاکہ جينز ميں ورائٹی آئے

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

وہ تو کرلی۔۔۔۔لیکن ابھی تک اگلی نسل نہیں آئی۔یہیں پہ ایک اور کر لیتے ھیں!!ہ
lol

Saad کہا...

جس اخلاق اور اقدار کی تعلیم ہمارا مذہب دیتا ہے وہ ہم بھول چکے ہیں۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

محترم سعد صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ

jafar کہا...

سر جی اس سوال کا جواب تو نہیں ہے میرے پاس
لیکن آپ کے پاس میری الجھن کا حل ضرور ہے
سفید بیک گراونڈ پر کالا ٹیکسٹ ہوتو پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے
مہربانی کرکے تھیم بدل لیجئے۔۔
ویسے سوال کا جواب ہے
منافقت۔۔۔۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

شکریہ محترم جعفر صاحب۔تھیم تبدیل کردی ھے۔

پھپھے کٹنی کہا...

شکر ہے جاپانی غائب ہوئی ہے بلاگ سے اور اجلا اجلا بھی لگ رہا ہے آپ چار کيوں نہيں کر ليتے؟ادھر چچا جان کی تو سنچری پوری ہونے لگی ہے

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

ہما ری بے غم بڑی قاتل قسم کی ھیں۔زراسا کسی لڑکی کو دیکھا نہیں اور انہوں ھمیں گھورنا شروع کر دیا۔اس لئے ڈر بہت لگتا۔آپ کے چاچا جی بہادر ھیں۔ھم زرا ڈرپوک ہوئے۔

عین لام میم کہا...

السلام علیکم
پہلی دفعہ بلاگ وزٹ کیا ہے آپکا۔
باتوں سے تو آپ عام بندے نہیں لگتے جی۔۔۔۔
انشا اللہ ، آنا جانا لگا رہے گا۔

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

عین لام میم صاحب خوش آمدید اور وزٹ کر نے کا شکریہ

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.